اردو

urdu

سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ میں سالانہ سنی کانفرنس کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 2:18 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 5:19 PM IST

Sunni Ijtema Concluded in Gulbarga: گلبرگہ کے پیربنگالی رنگ روڈ میں سنی دعوت اسلامی کی جانب سے دو روہ سالانہ سنی کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ میں سالانہ سنی کانفرنس کامیاب انعقاد
دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ میں سالانہ سنی کانفرنس کامیاب انعقاد

سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ میں سالانہ سنی کانفرنس کا انعقاد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے پیربنگالی رنگ روڈ میں سنی دعوت اسلامی کی جانب سے 30واں دو روہ سلانہ سنی کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس کانفرنس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔دو روزہ عظیم الشان اجتماع کا آغاز گزشتہ روز تین فروری بروز ہفتہ، بعد نمازِ ظہر قاری آفتاب رضوی نے تلاوتِ قرآنِ مجید اور مولانا محمد علی نجمی نے ترجمۂ قرآن کنزالایمان شریف کے ساتھ شروع کیا اور موسیٰ بھائی مبلغ ٹیم ایس ڈی نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔

محمد خالد رضوی صاحب رکنِ مجلسِ شوریٰ سنی دعوتِ اسلامی، ممبئی نے خواتین کی زندگی کے اصلاحی پہلوؤں اور خواتین پر ان کے شوہروں کے مختلف حقوق پر نہایت مفید خطاب فرمایا۔ مبارک حسین مصباحی مدیر ماہ نامہ اشرفیہ و استاذ جامعہ اشرفیہ، مبارک پور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مذہبِ اسلام نے عورتوں کو معاشرے میں عزت و وقار سے نوازا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں سنی دعوت اسلامی کا 30 واں سالانہ دو روزہ اجتماع کی تیاریاں زوروں پر

مسلم قوم کی جو بچیاں ارتداد کا شکار ہو کر غیر مسلموں سے نکاح کر رہی ہیں، انہیں نصیحت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام ایسا پاکیزہ اور برحق دین ہے کہ پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اسلام کے دامن سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ مفتی محمد نظام الدّین رضوی مصباحی سابق صدرالمدرّسین. جامعہ اشرفیہ، مبارک پور نے دارالعلوم رضائے مصطفیٰ کے درجۂ عالمیت سے فارغ التحصیل 4 طلباے کرام مولانا غلام دستگیر نوری، مولانا محمد محبوب، مولانا رضوان علی انعامدار اور مولانا اجمیر احمد، اور ان کے علاوہ مدرسہ فیضِ مصطفیٰ للبنات سے فارغ 7 عالمات کو ختمِ بخاری شریف کراتے ہوئے خصوصی ممنٹو سے بھی نوازا۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 5:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details