ETV Bharat / state

بلڈوزر کاروائی پر روک لگانا عدالت عظمی کا اہم اور خوش آئند فیصلہ: علماء کرام کا بیان - Stay on Bulldozer actions by SC - STAY ON BULLDOZER ACTIONS BY SC

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیت علماء ہند کے ایک اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے بلڈوزر کی کارروائی پر عبوری روک کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

بلڈوزر کاروائی پر روک لگانا عدالت عظمی کا اہم اور خوش آئند فیصلہ: علماء کرام کا بیان
بلڈوزر کاروائی پر روک لگانا عدالت عظمی کا اہم اور خوش آئند فیصلہ: علماء کرام کا بیان (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 7:47 PM IST

مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں جمعیت علمائے ہند کا ایک انتخابی پروگرام میں سپریم کورٹ کی طرف سے بلڈوزر کی کارروائی پر عبوری روک کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی صاحب نے بلڈوزر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے عبوری روک لگا دی ہے جو ایک اہم کارنامہ ہے۔

بلڈوزر کاروائی پر روک لگانا عدالت عظمی کا اہم اور خوش آئند فیصلہ: علماء کرام کا بیان (Etv bharat)

نو منتخب صدر مولانا مکرم نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک تاریخی تنظیم ہے جس نے ملک کی آزادی میں اپنا خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دی ہیں انہوں نے حکومت کی طرف سے چلائے جارہے بلڈوزر پر اپنے رد عمل کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بلڈوزر چلا کر خوف پیدا کریں جو کہ غیر قانونی ہے۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یکم اکتوبر 2024 تک بلڈوزر چلانے پر عبوری پابندی عائد کر دی ہے جو کہ عدالت کا خوش آئند فیصلہ ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے مظفر نگر ضلع صدر مولانا مکرم قاسمی نے اجلاس کے دوران پردے اور لڑکیوں کے چھوٹے لباس پہن کر بازاروں میں جانے کو لے کر ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ عورت گھر کی زینت ہوتی ہے بازاروں کی رونقیں نہیں ہوتی۔ مولانا مکرم قاسمی نے کہا کہ دیکھیے عورتوں کے پہناوے کو لے کر جمعیت علمائے ہند پہلے سے ہی مذمت کرتی چلی آرہی ہے، اسلام کے اندر ہم سبھی کو یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اسلام کے اندر پردے کا نظام بنایا گیا ہے اس لیے کہ جو عورت ہوتی ہے وہ گھر کی رونق ہوتی ہے وہ بازار کی رونق نہیں ہوتی، اس لیے عورتوں کو ایسا پہناوا پہننا چاہیے جس سے غیر مرد اس کو غلط نظر سے نہ دیکھے، عورتوں کو پورے بدن کو ڈھکنے والے کپڑے پہننے چاہیے لیکن کچھ بچیاں ایسے پہناوا پہنتی ہے ہم تو اس بات کی پہلے سے ہی مخالفت کرتے ہیں، پہناوا تو پورا پہننا چاہیے جس سے عورتوں کا پورا بدن ڈھک جائے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کا نظریہ الگ ہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ عورتیں بازار کی زینت نہیں ہیں عورتیں تو گھر کی زینت ہیں، گھر کو صاف رکھنا چاہیے، گھر کی صاف صفائی کرنا چاہیے اپنے شوہر کو خوش رکھنا چاہیے اور اپنے شوہر کے سامنے بن ٹھن کر رہنا چاہیے لیکن اگر کوئی عورت بن ٹھن کر بازار میں جاتی ہے تو ہمارا سوال یہ ہے کہ وہ کس کے لیے باہر جا رہی ہے، عورت کا پہناوا تو پورا مکمل ہونا چاہیے جس سے کوئی غیر مرد اس کو گندی نظر سے نہ دیکھے۔

مولانا مکرم علی قاسمی ضلع صدر اور مولانا عبدالخالق قاسمی ضلع جنرل سیکریٹری اور نائب صدر محمد آصف قریشی بڈھانوی سمیت دیگر نائب صدور اور نائب سیکرٹری کے ساتھ خازن کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا۔ جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگرکے ضلعی یونٹ کا انتخاب جمعرات کو مکمل ہوگیا ہے۔ جس میں ضلع صدر اور ضلعی جنرل سکریٹری کے ساتھ ساتھ ضلع کے نائب صدور اور ضلعی نائب سکریٹریوں کا اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا۔ انتخابی جلسہ کا آغاز قاری حذیفہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ انتخابی اجلاس کی صدارت صوبہ سے تشریف لائے مفتی عبد الجلیل خان نے کی۔ نظامت کے فرائض نے انجام دیتے ہوئے مفتی نوید نے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انتخابی اجلاس جمعیۃ علماء کے ریاستی عہدیداروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.