ETV Bharat / bharat

تلنگانہ ٹنل حادثہ: سرنگ میں کیچڑ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ، 14 کلومیٹر اندر پھنسے آٹھ لوگ - TELANGANA TUNNEL ACCIDENT

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایک زیر تعمیر ٹنل کے منہدم ہونے سے دو انجینئر سمیت آٹھ لوگ اندر پھنس گئے۔

تلنگانہ ٹنل حادثہ: سرنگ کے اندر آٹھ لوگ پھنسے
تلنگانہ ٹنل حادثہ: سرنگ کے اندر آٹھ لوگ پھنسے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2025, 7:26 AM IST

ناگرکرنول: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں سنیچر کو زیر تعمیر سری شیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) ٹنل پروجیکٹ میں حادثے میں پھنسے مزدوروں کو بچانا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ سرنگ میں کمر تک کیچڑ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقتیں آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سنیچر کو سرنگ کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے آٹھ مزدور 14 کلومیٹر اندر پھنس گئے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور دیگر ریسکیو ٹیمیں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہیں لیکن انہیں ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے۔

پھنسے ہوئے مزدوروں کا تعلق پنجاب، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سے ہے۔ وہیں 42 مزدور بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے جن میں سے دو زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایس ایل بی سی ٹنل پراجیکٹ کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے صرف چار روز قبل تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح امرآباد منڈل میں ڈومل پینٹا کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مٹی کا ملبہ گرنا شروع ہوا جس سے پہلی شفٹ میں کام کرنے والے 50 مزدوروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حادثے کے بعد 42 مزدور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے جب کہ آٹھ مزدور اندر پھنس گئے۔

این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا ہے جب کہ ہندوستانی فوج کی ایک انجینئر رجمنٹ، جو سکندرآباد میں انفنٹری ڈویژن کا حصہ ہے، کو بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے ایک کھدائی کرنے والے ڈوزر کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

تلنگانہ کے چیف سکریٹری کی درخواست پر فوج نے فوری طور پر اپنی انجینئر ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کو ریسکیو آپریشن کے لیے متحرک کر دیا جس میں ماہر انجینئرنگ ٹیمیں، آرمی میڈیکل کور کی فیلڈ ایمبولینس سے ایک طبی دستہ (ایک ایمبولینس کے ساتھ) اور تین اعلیٰ صلاحیت کے پمپنگ سیٹ اور بکتر بند نلی شامل ہیں۔

ٹاسک فورس کمانڈر جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کو مربوط کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، انجینئرز اور آلات کے ماہرین پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر ہے، جس میں ایک سائز II BD80 ڈوزر، JCB اور SSL تین ٹاٹرا ٹرکوں پر لدا ہوا ہے۔

پی ایم مودی نے ریسکیو آپریشن کی جانکاری لی

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی سے فون پر بات کی اور ایس ایل بی سی سرنگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم مودی نے بچاؤ کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

فوج اور این ڈی آر ایف طلب

قبل ازیں تلنگانہ کے وزراء اتم کمار ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ نے موقعے پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی حفاظت کے لیے حکومت تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آٹھ افراد کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرنگ میں پھنسے لوگوں کا تعلق اتر پردیش، پنجاب، جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ سے ہے۔ ان میں ایک پروجیکٹ انجینئر، ایک فیلڈ انجینئر، چار مزدور اور دو بورنگ مشن آپریٹرز شامل ہیں۔ وزیر نے کہا کہ انہوں نے فوج سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وہیں رات میں فوج جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔ این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں بھی موقعے پر پہنچ گئی ہیں۔

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ "بائیں سرنگ میں چار دن پہلے کام شروع ہوا تھا۔ سرنگ میں پھنسے لوگوں کے لیے وینٹیلیشن کا کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہیں باہر نکالنا ایک چیلنج ہے کیونکہ وہ 14 کلومیٹر اندر پھنسے ہوئے ہیں۔"

ایس ایل بی سی ٹنل پروجیکٹ کا مقصد خشک سالی کے شکار نلگنڈہ ضلع کو سری شیلم پراجکٹ کے بیک واٹر سے پانی نکال کر آبپاشی اور پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اظہارِ افسوس

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ایس ایل بی سی ٹنل میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بچاؤ کاموں کو ترجیح دیں۔ ایک بیان میں، تلنگانہ کے سی ایم او نے کہا کہ چیف منسٹر نے ٹنل کی چھت کے گرنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد عہدیداروں کو الرٹ کیا۔ اس واقعے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کلکٹر، ایس پی، فائر سرویس ڈپارٹمنٹ ہائیڈرا کو فوری طور پر موقعے پر پہنچنے اور اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

اس دوران ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور محکمہ آبپاشی کے مشیر آدتیہ ناتھ داس کے ساتھ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور سرنگ کی چھت گرنے کی وجہ کے بارے میں حکام سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ پھنسے ہوئے کارکنوں کو بحفاظت باہر نکالیں اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.