ETV Bharat / bharat

ملک خلائی شعبے میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہا ہے: پی ایم مودی - MANN KI BAAT

پی ایم مودی نے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں خاص طور سے اسپیس سائنس میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی (File Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2025, 12:52 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 119ویں قسط سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں پی ایم مودی نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

من کی بات کے 119ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے۔ لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے جا رہا ہوں، بلکہ خلا میں بھارت کی جانب سے بنائی گئی شاندار سنچری کے بارے میں بات کروں گا۔'

'پچھلے مہینے، ملک نے اسرو کے 100 ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ لانچ گاڑیوں کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان اور آدتیہ L-1 کی کامیابی ہو یا 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو۔ ملک اسپیس سائنس میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہا ہے۔'

پی ایم مودی نے کہا کہ 'اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں میں ملک بھر سے 11,000 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب نے اتراکھنڈ کی ایک نئی تصویر پیش کی۔ اب ملک میں کھیلوں کی ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ کھیلوں کی طاقت ہے جو افراد اور برادریوں کے ساتھ ساتھ پوری ریاستوں کو بھی بدل سکتا ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا ہے اور بہترین ثقافت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ان کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے پر میں آرمی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: من کی بات میں وزیراعظم مودی نے کہا، 'آئین ہمارے لیے گائڈنگ لائٹ'

اس سے قبل اپنے مقبول ریڈیو پروگرام من کی بات کے 118 ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل قوم کے نام ایک خصوصی پیغام دیا۔

اس ایپی سوڈ میں نہ صرف ہندوستان کے شاندار ورثے اور کامیابیوں کا جشن کا خاص ذکر تھا بلکہ جمہوریت، تحفظ، نوجوانوں کی شرکت اور بے لوث خدمات سمیت مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی کو بھی اجاگر کیا گیا۔ من کی بات پروگرام کا آغاز اکتوبر 2014 میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ہم نے غریبوں کو جھوٹا نعرہ نہیں دیا، ہم نے سچی خدمت کی ہے، پی ایم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.