ETV Bharat / international

سری لنکا کی بحریہ نے 32 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا - 32 INDIAN FISHERMEN ARRESTED

32 بھارتی ماہی گیروں کو سری لنکا کے حکام نے اپنے سمندری حدود میں مبینہ طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

سری لنکا کی بحریہ نے 32 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
سری لنکا کی بحریہ نے 32 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2025, 5:08 PM IST

کولمبو: سری لنکا کے حکام نے اتوار کے روز 32 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور 5 کشتیوں کو ضبط کرلیا جو مبینہ طور پر سری لنکا کے سمندری حدود میں داخل ہو رہے تھے۔ سری لنکا کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں منار کے شمال میں سمندری علاقے میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "پانچ بھارتی ماہی گیری کی کشتیوں کو ضبط کیا گیا اور 32 بھارتی ماہی گیروں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سری لنکا کے سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کر رہے تھے۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ سری لنکا کے حدود میں غیر ملکی ماہی گیری کی کشتیوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت اور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ان غیرقانونی طریقوں سے مقامی ماہی گیروں کو نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش تین ماہ سے جیل میں بند 95 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرے گا - BANGLADESH TO RELEASE FISHERMAN

بحریہ نے کہا کہ گرفتار ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو تلیمنار پیئر لایا گیا، جہاں انہیں قانونی کارروائی کے لیے منار کے فشریز انسپکٹر کے حوالے کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ نے اس سال اب تک 131 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے اور سری لنکا کے سمندری حدود میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار کے الزام میں 18 ماہی گیری کشتیاں پکڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.