ETV Bharat / sports

یہ اسٹار کرکٹرز جا چکے ہیں جیل، جانیے فہرست میں کتنے بھارتی شامل؟ - CRICKETERS WHO WENT TO JAIL

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 14, 2024, 12:35 PM IST

دنیا بھر کے کئی ایسے کرکٹرز ہیں جو کسی نہ کسی معاملے میں جیل جا چکے ہیں۔ اس فہرست میں کتنے بھارتی کھلاڑی شامل ہیں؟ آئیے جانتے ہیں...

CRICKETERS WHO WENT TO JAIL
یہ اسٹار کرکٹرز جا چکے ہیں جیل (ANI and AFP Photo)

نئی دہلی: کرکٹ کے کئی مشہور کھلاڑی ایسے ہیں جو کرکٹ کے کسی اصول کی خلاف ورزی یا میدان سے باہر کسی اور معاملے کی وجہ سے جیل جا چکے ہیں۔ اس خبر میں ہم کچھ ایسے ہی کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو کسی نہ کسی کیس میں جیل بھی جاچکے ہیں۔

عمران خان (پاکستان)

مئی 2023 میں سابق کرکٹر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار میں رہتے ہوئے مہنگے سرکاری تحائف بیچ کر منافع کمانے سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی اور 5 سال تک فعال سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

Imran Khan
عمران خان (ANI Photo)

شہادت حسین (بنگلہ دیش)

بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کو بھی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان پر ایک 11 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی زیادتی کرنے کا الزام تھا، جسے وہ غیر قانونی طور پر اپنے گھر میں ملازمہ کے طور پر رکھ رہے تھے۔

Shahadat Hussain
شہادت حسین (AFP Photo)

ایس سری سانتھ (بھارت)

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے کو بھی جیل ہو چکا ہے۔ آئی پی ایل 2013 کے دوران سری سانتھ کو سٹِ بازوں کے ساتھ روابط کا قصوروار پایا گیا اور بی سی سی آئی نے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ مناسب ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رہائی سے قبل تقریباً ایک ماہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا۔

S. Srisanth
ایس سری سانتھ (AFP Photo)

بین اسٹوکس (انگلینڈ)

انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈر اسٹوکس کو برسٹل میں ناٹنگھم شائر کے بلے باز ایلکس ہیلز کے ساتھ رات گزارنے کے بعد سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ دونوں رات بھر جیل میں رہے اور اگلے دن کورٹ کی چھٹی تھی۔ ویڈیو فوٹیج اسٹریٹ کیمرے میں قید ہوئی، جس میں اسٹوکس کو ایک لڑکے کو مکے مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Ben Stokes
بین اسٹوکس (ANI Photo)

محمد عامر (پاکستان)

محمد عامر نے 2010 میں لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام تھا۔ اس کیس میں عامر پر 5 سال کی تمام کرکٹ سے پابندی اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ طویل انتظار کے بعد وہ 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئے۔

نوجوت سنگھ سدھو (بھارت)

پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 19 مئی 2022 کو 34 سال پرانے کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ وہ ایک سال کی سخت جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

Navjot Singh Sidhu
نوجوت سنگھ سدھو (ANI Photo)

کرس لیوس (انگلینڈ)

مئی 2009 میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر کرس لیوس کو 1.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کوکین اپنے کرکٹ بیگ میں پھلوں کے رس کے ڈبوں میں چھپا کر برطانیہ میں اسمگل کرنے کے جرم میں 13 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Chris Lewis
کرس لیوس (AFP Photo)

محمد آصف اور سلمان بٹ (پاکستان)

سال 2010 میں کپتان سلمان بٹ نے محمد آصف اور محمد عامر کو بار بار بولنگ کرنے پر مجبور کیا۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بٹ اور آصف کو بالترتیب 10 اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Muhammad Asif and Salman Butt
محمد آصف اور سلمان بٹ (AFP Photo)

دانوشکا گوناتھیلاکا (سری لنکا)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوران سڈنی میں جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد سری لنکن بلے باز دانوشکا گوناتھیلاکا نے آسٹریلیا میں 11 دن جیل میں گزارے۔

Danushka Gunathilaka
دانوشکا گوناتھیلاکا (AFP Photo)

روبیل حسین (بنگلہ دیش)

اس فہرست میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین بھی شامل ہیں۔ روبیل پر ایک خاتون نے ریپ کا الزام لگایا تھا جو ان کی دیرینہ گرل فرینڈ تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ کرکٹر نے اس سے شادی کا وعدہ توڑا اور اس پر حملہ کیا۔ شکایت کے بعد بنگلہ دیش پولیس نے بولر کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔

Rubel Hussain
روبیل حسین (ANI Photo)

یہ بھی پڑھیں:

اس بڑے ملک میں کرکٹ کھیلنے پر لگ سکتی ہے پابندی؟

جئے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بنتے ہی پاکستان سے دشمنی ختم، بابر اور کوہلی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.