ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر میں کسی پتھر باز اور دہشت گرد کو رہا نہیں کیا جائے گا: امت شاہ - AMIT SHAH NOWSHERA RALLY - AMIT SHAH NOWSHERA RALLY

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے نوشہرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی 'پتھر باز' یا جیل میں بند 'دہشت گردوں' کو رہا نہیں کیا جائے گا اور وہ پاکستان کے بجائے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے بات کرنا چاہیں گے، جنہیں انہوں نے "شیر" کہہ کر مخاطب کیا۔

جموں و کشمیر کے نوشہرہ میں امت شاہ کا خطاب
جموں و کشمیر کے نوشہرہ میں امت شاہ کا خطاب (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2024, 1:37 PM IST

نوشہرہ (جموں و کشمیر): وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز اپوزیشن لیڈروں خاص طور پر این سی کے سربراہ فاروق عبداللہ اور کانگریس رہنما راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں کسی پتھر باز یا دہشت گرد کو جیل سے نہیں چھوڑا جائے گا اور جب تک دہشت گردی کا صفایا نہیں ہو جاتا پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔'

نوشہرہ میں جموں کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے بات کرنا چاہیں گے، جنہیں انہوں نے "شیر" کہا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ''وہ (این سی-کانگریس اتحاد) پتھراؤ کرنے والوں اور دہشت گردوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں۔ فاروق عبداللہ جموں کی پہاڑیوں میں دہشت گردی کے احیاء کی بات کر رہے ہیں لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مودی حکومت ہے اور ہم دہشت گردی کو زمین کے نیچے دفن کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی دہشت گرد یا پتھر باز کو نہیں چھوڑا جائے گا۔''

شاہ نے کہا کہ این سی اور کانگریس پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے بیٹنگ کر رہے ہیں۔ "میں فاروق عبداللہ اور راہل گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ میں اپنے نوشہرہ کے شیروں (نوجوانوں) سے بات کروں گا، پاکستان سے نہیں"۔

برسوں کے دوران سرحدی باشندوں کی حفاظت کے لیے حکومت کی طرف سے تعمیر کیے گئے زیر زمین بنکروں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسے بنکروں کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ کسی کو بھی سرحد پار سے فائرنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے گولی چلائی تو ہم گولے سے جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوانات:

امیت شاہ نے پونچھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرکے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کو بنایا تنقید کا نشانہ

امت شاہ کا جموں میں ریلی سے خطاب: کہا جموں و کشمیر میں کانگریس اور این سی کبھی حکومت نہیں بنا سکتے

انہوں نے ریزرویشن پر این سی-کانگریس لیڈروں کے ریمارکس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کسی کو بھی محروم طبقات بشمول پہاڑیوں، گوجروں، دلتوں، دیگر پسماندہ طبقات کو دیے گئے ریزرویشن کو چھونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی امریکہ میں کہہ رہے ہیں کہ ریزرویشن کی ضرورت نہیں ہے۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو مستحق برادریوں کے لیے ریزرویشن ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ (ایجنسی-اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.