ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں منی گام سے کنگن تک پی ڈی پی کا میگا روڈ شو - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

گاندربل میں منی گام سے کنگن تک پی ڈی پی نے میگا روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو میں التجا مفتی نے بھی کی شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ 2002 کی طرح اس بار بھی پارٹی گاندربل میں جیت درج کرے گی۔

JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
گاندربل اسمبلی حلقہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2024, 1:40 PM IST

گاندربل اسمبلی حلقہ (Etv Bharat)

گاندربل: گاندربل اور کنگن حلقے کے انتخابات کی تاریخ جوں جوں نزدیک آ رہی ہیں، سیاسی سرگرمیوں میں سرعت آرہی ہے۔ پی ڈی پی کی طرف سے کنگن حلقے کے امیدوار جماعت علی شاہ کے انتخابی پرچار کے لیے منی گام سے کنگن تک ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں التجا مفتی نے شرکت کی۔

وہیں اس ریلی میں بشیر میر کے شامل ہونے کے علاوہ پارٹی ورکروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقعے پر التجا مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں جب یہاں حالات خراب تھے، اس وقت میں نے بات کی اور مجھے آج تنقید کا نشانہ بنانے والے اُس وقت خاموش تھے۔

التجا نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 60 سال تک یہاں حکومت کیا لیکن اس کے باوجود گاندربل ترقی کی دوڑ میں کافی پیچھے ہے۔ تاہم 2002 میں مرحوم مفتی محمد سعید کی تین سالہ حکومت میں یہاں کافی ترقی ہوئی، یہاں ڈگری کالج ہنی سیکٹریٹ کئی پل اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹ تعمیر کیے گئے۔ التجا مفتی نے مزید کہا کہ جس طرح سال 2002 میں جموں کشمیر میں سیاسی تبدیلی ہوئی تھی، اسی طرح اس بار بھی گاندربل اور کنگن سے لوگ پی ڈی پی کو منڈیٹ دیکر بدلاؤ لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل جی کو 8 اکتوبر کے بعد خود سے قانون بنانے کا اختیار نہیں ہوگا: عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.