ETV Bharat / sports

اشون نے شین وارن کی برابری کی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا کرنے والے اکلوتے بھارتی گیند باز بن گئے - R Ashwin Records

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 2 hours ago

بھارتی آف اسپنر روی چندرن اشون نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں لینے کے ساتھ ہی متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 37 مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے شین وارن کی بھی برابری کر لی۔

R Ashwin
اشون نے شین وارن کی برابری کی (AP PHOTO)

چنئی: ٹیم انڈیا کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے بنگلہ دیش کے خلاف ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تجربہ کار کرکٹر نے پہلی اننگز میں مشکل وقت میں سنچری اسکور کیا اور پھر دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی جھولی میں آسان جیت ڈال دی۔

بھارت کی اس شاندار جیت میں جہاں اشون نے اہم کردار ادا کیا اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا وہیں اشون نے اس میچ میں متعدد ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔

ایک طرف اشون نے ایک ہی ٹیسٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ سنچری اور پانچ وکٹیں لینے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے تو دوسری طرف اشون نے کورٹنی والش کا ٹیسٹ میں 519 وکٹ لینے کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔ اشون اب ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے آٹھویں گیند باز بن گئے ہیں اور وہ بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔

ٹیسٹ میں 37 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا

اس کے علاوہ اشون نے بھارت کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے گیند باز بھی بن گئے ہیں۔ اشون نے ٹیسٹ میں ایک اننگز میں 37 بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ لیے ہیں۔

ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے کھلاڑی

1- مرلی دھرن 67 مرتبہ (133 ٹیسٹ)

2- آر اشون 37 مرتبہ (101 ٹیسٹ)*

3- شین وارن 37 مرتبہ (145 ٹیسٹ)

4- رچرڈ ہیڈلی 36 مرتبہ (86 ٹیسٹ)

5- انیل کمبلے 35 مرتبہ (132 ٹیسٹ)

ایک ٹیسٹ میں سنچری اور پانچ وکٹیں لینا

اشون نے اپنے کیریئر میں چوتھی دفعہ ایک ٹیسٹ میچ میں سنچری اور پانچ وکٹ حاصل کیے۔ وہ اس وقت ریڈ بال کرکٹ میں ایسا کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل اشون نے 2011 اور 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور سال 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں سنچری اور پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اب اشون نے بنگلہ دیش کے خلاف چنئی ٹیسٹ میچ میں سنچری اور پانچ وکٹ لے کر کمال کر دیا ہے۔ جبکہ انگلینڈ کے ایان باتھم پانچ مرتبہ ایسا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

پانچ وکٹیں لینے والا بھارت کے سب سے عمر دراز کرکٹر

اشون ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے ثابت کر رہے ہیں کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ انہوں نے چنئی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ بھارتی کرکٹر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 38 سال اور پانچ دن کی عمر میں اشون نے ونو مانکڈ کے 68 سال پرانے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مانکڈ نے 1955 میں پاکستان کے خلاف 37 سال اور 307 دن کی عمر میں پانچ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بھارت کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں

اشون نے چوتھی اننگز میں انیل کمبلے کے 94 وکٹوں کی تعداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی گیندباز بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چنئی ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے ہیرو رہے اشون نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جڈیجہ نے تین اور بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو چنئی ٹیسٹ میں 280 رنوں سے شکست

شبمن گل کے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری، ڈبلیو ٹی سی میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا

رشبھ پنت نے ایم ایس دھونی کے اس ریکارڈ کی برابری کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.