ETV Bharat / international

بھارت کو مطلوب لشکر طیبہ کے نائب رہنما عبدالرحمان مکی کا انتقال - ABDUL REHMAN MAKKI PASSES AWAY

جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کے مطابق لشکر طیبہ کے نائب رہنما پروفیسر عبدالرحمن مکی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا

پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے نائب رہنما بدالرحمان مکی انتقال کر گئے
پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے نائب رہنما بدالرحمان مکی انتقال کر گئے (فائل فوٹو)
author img

By PTI

Published : 17 hours ago

لاہور: ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ محمد سعید کے بہنوئی اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی کا جمعہ کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کے مطابق پروفیسر عبدالرحمن مکی گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ذیابیطس کے مرض کے باعث زیر علاج تھے۔

جے یو ڈی کے ایک اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا، "مکی کو آج صبح دل کا دورہ پڑا اور اس نے ہسپتال میں آخری سانس لی۔"

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے بہنوئی مکی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2020 میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

جماعت الدعوۃ کے نائب سربراہ مکی کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد سے منظر عام سے کم و بیش غائب کردیا گیا تھا۔ پاکستان متحدہ مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مکی نظریہ پاکستان کے حامی تھے۔

مزید پڑھیں: Abdul Rehman Makki As Global Terrorist عبدالرحمان مکی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل - عسکریت پسند رہنما عبدالرحمان مکی

2023 میں، مکی کو اقوام متحدہ نے عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا، اس کے اثاثے منجمد کئے گئے اور ان پر سفری پابندی اور ہتھیاروں کی پابندی بھی عائد کی گئی۔

( پی ٹی آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.