بارہمولہ: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق جموں و کشمیر کے بارہمول میں آج رات 9.06 بجے لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق زلزلہ بارہمولہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ یہاں زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل 23 دسمبر کو آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔
لوگوں نے منڈالامورو اور آس پاس کے دیہات سنگانا پلیم، شنکرا پورم اور مریلا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ 23 دسمبر سے پہلے بھی آندھرا پردیش میں دو بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔