چنڈی گڑھ: پنجاب کے بھٹنڈہ میں جمعہ کو پیش آنے والے ایک بس حادثے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فی الحال زخمی مسافروں کا علاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے بعد پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پی ایم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
Saddened by the loss of lives in the bus accident in Bathinda, Punjab. Condolences to those who lost their loved ones. May the injured recover soon.
— PMO India (@PMOIndia) December 27, 2024
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000:…
یہ حادثہ بھٹنڈہ کے جیون سنگھ والا گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس پل سے ٹکرانے کے بعد نالے میں گر گئی۔ این ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پرائیویٹ بس تلونڈی سبو سے بھٹنڈہ جا رہی تھی۔ سول اور پولیس کے اعلیٰ حکام ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو اور زخمیوں کے لیے معاوضہ کا اعلان کیا جائے گا۔
Bathinda, Punjab: A bus accident occurred, where 8 people died when the bus fell into a drain while passing through a bridge. Around 18 passengers were injured in the incident. https://t.co/ozQ9PuQt6P pic.twitter.com/CUMH3gg10p
— IANS (@ians_india) December 27, 2024
یہ بھی پڑھیں: مبینہ خالصتانیوں کی لاشیں یوپی سے پنجاب لے جا رہی ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی - PILIBHIT ENCOUNTER
ضلعی حکام کی جانب سے ابھی تک مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس گندے نالے میں گرنے سے پہلے پل کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت بھٹنڈہ میں بارش ہو رہی تھی اور حادثے کی وجہ کی جانچ کی جائے گی۔ بھٹنڈہ کے ڈپٹی کمشنر شوکت احمد پارے نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد گاؤں والے ریسکیو کے لیے پہنچ گئے اور جان بچانے میں کامیاب رہے۔ بس میں کتنے افراد سوار تھے اس بات کی تصدیق کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔
Bathinda, Punjab: AAP MLA Jagroop Singh Gill says, " a tragic incident occurred, resulting in 5 deaths on the spot and 3 more deaths in the hospital. 21 injured individuals were brought to the hospital, with 3 of them succumbing to their injuries. a request has been made to the… pic.twitter.com/HkUdalRQNq
— IANS (@ians_india) December 27, 2024