ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج نے شدید برف باری کے دوران پھنسے سیاحوں اور حاملہ خاتون کو ریسکیو کیا - ARMY RESCUES STRANDED PEOPLE

سول انتظامیہ کی اپیل پر فوج کی چنار کور نے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ پھنسے 68 شہریوں کو ریسکیو کیا۔

سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے فوجی اہلکار
سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے فوجی اہلکار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 16 hours ago

Updated : 16 hours ago

فوج نے سیاحوں اور حاملہ خاتون کو ریسکیو کیا (ETV Bharat)

گلمرگ (کوثر عرفات): سیاحتی مقام گلمرگ میں غیر معمولی بھاری برف باری اور اس کے بعد تنمرگ جانے والی سڑک بند ہونے کی وجہ سے سیاح اور شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں سول انتظامیہ کی کال کا جواب دیتے ہوئے فوج کے اہلکاروں نے 68 شہریوں کو نکالا، جن میں 30 مرد و خواتین اور آٹھ بچے اور سیاح شامل تھے۔ اس دوران اور 137 سیاحوں کو کھانا، پناہ گاہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "چنار جنگجوؤں نے سیاحتی مقام گلمرگ میں غیر معمولی بھاری برف باری اور اس کے نتیجے میں تنمرگ جانے والی سڑک کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول انتظامیہ کی طرف سے موصول ایک کال کا جواب دیا۔ اس دوران 30 خواتین، 30 مرد اور 8 بچوں سمیت 68 شہریوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کل 137 سیاحوں کے لیے گرم کھانے، پناہ گاہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

ایک اور واقعے میں فوج کی چنار کور نے شدید برف باری کے درمیان ضلع کولگام سے ایک حاملہ خاتون کو نکالا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ اس کے بعد حاملہ خاتون کو یاری پورہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

چنار کور کی ایک پوسٹ میں جانکاری دی کہ ''چنار واریئرس نے کولگام کے مناد گاؤں سے ایک حاملہ خاتون کو نکالنے کے لیے ہنگامی کال کا جواب دیا۔ شدید برف باری کے درمیان ریسکیو ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فوری طور پر جان بچانے والی ادویات فراہم کی گئیں اور مریض کو سرکاری ہسپتال یاری پورہ منتقل کر دیا گیا۔"

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دیگر اضلاع میں جمعہ کو برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جموں و کشمیر میں 30 دسمبر تک مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

Last Updated : 16 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.