میلبورن (آسٹریلیا): بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے میلبورن میں چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ اس دوران ایم سی جی میں سیکورٹی انتظامات مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ دراصل، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو ایک مداح حفاظتی حصار توڑ کر میدان کے درمیان میں گھس کر کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گیا۔
مداح حفاظتی حصار توڑ کر میدان میں پہنچ گیا:
دراصل، ایک شخص نے پچ میں گھس کر اسٹار بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد سیکیورٹی اہلکار گراؤنڈ پر آئے اور فوری مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو فیلڈرز کے قریب جانے کی اجازت نہ دی اور اسے پکڑ کر باہر لے گیے۔ جس کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا۔
A FAN ENTERED THE PITCH IN MCG 🤯
— Johns. (@CricCrazyJohns) December 27, 2024
- Hugged & talking with Kohli...!!! pic.twitter.com/uSRbscj9Fx
مداح نے ویراٹ-روہت کو گلے لگانے کی کوشش کی:
یہ مداح سلپ میں کھڑے بھارتی کپتان روہت شرما کی طرف بھاگا، اس مداح نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دیا اور ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ لیکن پیلے لباس میں ملبوس اسٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار بھارتی کرکٹر کی طرف بھاگے اور انہیں مداح سے بچاتے ہوئے میدان سے باہر لے گیے۔
اس سے قبل گزشتہ روز میچ کے پہلے دن ایم سی جی میں کوہلی اور سیم کانسٹاس کے درمیان جھگڑے کا واقعہ آسٹریلیا کے شائقین کے ذہنوں میں ابھی تک تازہ ہے۔ 36 سالہ بھارتی بلے باز کو میچ کے پہلے دن آسٹریلوی نوجوان کو کندھے سے کندھا لڑانے پر تماشائیوں کی بار بار ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔