ETV Bharat / entertainment

ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی - Malaika Arora Father Suicide - MALAIKA ARORA FATHER SUICIDE

ملائکہ اروڑا کے والد انل اروڑہ نے خودکشی کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انل اروڑہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔ ان کے اہل خانہ اور جاننے والے صدمے میں ہیں۔

Actress Malaika Arora's father committed suicide by jumping from the roof Death occurred
اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی، ہوئی موت (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 12:29 PM IST

Updated : Sep 11, 2024, 12:53 PM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): ملائکہ اروڑا کے والد انل اروڑہ نے خودکشی کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انل اروڑہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔ ان کے اہل خانہ اور جاننے والے صدمے میں ہیں۔ ممبئی پولیس اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔ ملائکہ اور ان کے خاندان کے لیے یہ بہت ہی افسوسناک اور مشکل وقت ہے۔

ملائکہ کے سابق شوہر ارباز خان بھی اس مشکل وقت میں ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ارباز خان کو ملائکہ کے گھر کے باہر پولیس اور دیگر لوگوں سے بات کرتے دیکھا گیا۔ یہ سوچا جا رہا تھا کہ اداکار اپنی سابقہ ​​اہلیہ کے گھر کیوں گئے؟ اب جب اس کی وجہ سامنے آئی ہے تو ہر طرف ماتم اور غم کا سماں ہے۔ ملائکہ کے والد کے انتقال کے بعد ارباز خان ملائکہ کے مدر ہاؤس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں بالی ووڈ سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ خبر ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے باندرہ میں واقع اپنے گھر سے چھلانگ لگادی۔ ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر اور اداکار ارباز خان ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی ملائکہ کے گھر رشتہ داروں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔

اس معاملے پر ممبئی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے۔ اداکارہ کے والد نے خودکشی کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب ملائکہ اروڑہ کے گھر کے باہر سے کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں ملائکہ کے سابق شوہر اداکار ارباز خان کو ان کے گھر کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔

Actress Malaika Arora's father committed suicide by jumping from the roof Death occurred
اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی، ہوئی موت (IANS)

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی میں مشہور اداکارہ فلیٹ میں مردہ پائی گئیں!

Last Updated : Sep 11, 2024, 12:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.