اردو

urdu

وزیر داخلہ امت شاہ کے استقبال کے بینر مراٹھا مظاہرین نے پھاڑ دیے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 11:38 AM IST

Home Minister Amit Shah in Aurangabad: ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ مہاراشٹر کے دورے پر ہیں، اور وہ ریاست کے تین اضلاع میں پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہوئے، بی جے پی کے لیڈران و عوام سے خطاب کریں گے، لیکن امت شاہ کے اس دورے کے دوران مراٹھا سماج کے لوگ ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

Home Minister Amit Shah welcome banners were torn by Maratha protesters
Home Minister Amit Shah welcome banners were torn by Maratha protesters

20909088

اورنگ آباد:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اورنگ آباد کے دورے پر ہیں، دیر رات 11 بجے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اورنگ آباد پہنچے، امت شاہ نے رات میں ایک ہوٹل میں مقام کیا۔ واضح ہے کہ پارلمانی انتخابات کو دیکھتے ہوئے امت شاہ مہاراشٹر کے تین اضلاع کا دورہ کریں گے، جن میں اورنگ آباد، اکولہ اور جلگاؤں شامل ہے۔ اورنگ آباد میں امت شاہ کا جلسہ بی جے پی نے مراٹھواڑہ سانسکریتک منڈل کے گراؤنڈ پر منعقد کیا ہے۔ لیکن بی جے پی سے ناراض مراٹھا سماج کے مظاہرین نے ویجاپور تعلقہ کے ٹنکی میں امت شاہ کے جلسہ اور ان کے استقبال کا بینر پھاڑ دیا۔ مظاہرین نے مراٹھا ریز رویشن اور کسانوں کے مسئلہ پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے، اور مظاہرہ کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مراٹھا ریزرویشن معاملہ پھر گرمایا، مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی، انٹرنیٹ اور بس خدمات بند

ریاست میں مراٹھا کنبی ریزرویشن تحریک زور پکڑ گئی ہے، اور مظاہرین جارحانہ ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا جلسہ جو دو بار ملتوی ہو چکا تھا، اب منگل کی شام اورنگ آباد میں منعقد کیا گیا ہے۔ شہر سمیت پورے ضلع میں بی جے پی کی جانب سے جلسے کے بارے میں معلومات دینے والے بینر لگائے گئے ہیں، اور بی جے پی لیڈران کو عوام کو جلسے میں لانے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ ضلع کے ویجاپور میں اجے پاٹل سالونکھے اور دیگر مراٹھا مظاہرین نے امت شاہ کے جلسے کا بینر پھاڑ دیا اور مراٹھاوں کو اوبی سی میں ریزرویشن نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے کنبی سرٹیفکیٹ اور او بی سی میں ریزرویشن کو لیکر منوج جارانگے کی قیادت میں مراٹھا تحریک چل رہی ہے۔ مظاہرین نے کنبی رجسٹریشن ختم ہونے کے بعد او بی سی میں مراٹھوں کے لیے ریز رویشن کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھا جا رہا ہے کہ اوبی سی سے ریزرویشن نہ ملنے کی وجہ سے مراٹھا مظاہرین بڑے پیمانے پر جار حانہ ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے مراٹھا ریز رویشن اور کسانوں کے معاملے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے مظاہرین نے ویجا پور تعلقہ کے ٹنکی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جلسے کے بینر پھاڑ ڈالے۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک مراٹھا، ایک لاکھ مراٹھا، اوبی سی کو ریزرویشن دیا جائے اور زرعی پیداوار کی قیمت دی جائے، ساتھ ہی ان کسانوں کا کہنا ہے کہ قحط سالی جیسی صورتحال مراٹھواڑہ میں ہے، کسان پانی کے لیے پریشان ہیں، حکومت گاؤں میں پانچ دن میں ایک بار پانی کا ٹینکر بھیج رہی ہے جو نہ کافی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details