ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں فائرنگ معاملے میں ملزم رویندر سنگھ گرفتار - SHOOTOUT IN JAMMU

تین جنوری کو پولیس اسٹیشن بخشی نگر میں پارکنگ کے مسئلہ پر نیو پلاٹ علاقے میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے جموں میں فائرنگ کے تبادلے میں ملوث ملزم رویندر سنگھ  کو گرفتار کر لیا
پولیس نے جموں میں فائرنگ کے تبادلے میں ملوث ملزم رویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2025, 11:42 AM IST

جموں: جموں پولیس نے ملزم رویندر سنگھ عرف کاکا کو گرفتار کر لیا ہے جس نے کل ایک وکیل اور بی جے پی لیڈر کنو شرما کے بیٹے پر گولی چلائی تھی۔

پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین جنوری کو پولیس اسٹیشن بخشی نگر میں پارکنگ کے مسئلہ پر نیو پلاٹ علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔

ایڈوکیٹ کنو شرما اپنی گاڑی پی ڈی ڈی لائن مین کے کمرے کے باہر ایک گلی میں پارک کر رہے تھے جس پر پی ڈی ڈی کے ایک ملازم رویندر سنگھ نے اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

رویندر سنگھ نے اپنی لائسنس یافتہ پستول نکالی اور ایڈوکیٹ کنو شرما پر دو راؤنڈ فائر کر دیئے۔ کنو شرما کو فوری طور پر سروال اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں مزید علاج کے لیے جی ایم سی منتقل کیا گیا۔ جبکہ رویندر سنگھ جائے وقوعہ سے بھاگ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد جموں پولیس حرکت میں آگئی اور فوری طور پر ایف ایس ایل ٹیموں اور کرائم فوٹوگرافروں کو جائے وقوعہ پر بلایا اور ملزم رویندر سنگھ کی فوری تلاش شروع کردی۔

انہوں نے مزید کہا جموں کی پوری پولیس نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کا استعمال کیا اور ملزم کو پکڑا اور جرم میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بی جے پی کے سینئر لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی، ملزم فرار

پولیس نے بتایا کہ متعلقہ رویندر سنگھ ایک مستقل سرکاری ملازم ہے اور اس وقت پریڈ، جموں میں تعینات ہے اور نیو پلاٹ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بخشی نگر نے ایف آئی آر نمبر 01/2025 زیر دفعہ 109 بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.