ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ افتتاحی تقریر میں کیا کیا بولے، خطاب کی اہم باتوں پر ایک نظر - DONALD TRUMP SPEECH

ٹرمپ نے افتتاحی خطاب میں غیر قانونی امیگریشن، تیسری صنف، مشرق وسطیٰ اور چین سمیت مختلف موضوعات پر اپنی بات رکھی۔

حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ
حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2025, 7:59 AM IST

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت ایک بار پھر عہدے و رازداری کا حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ ایک بار پھر اپنے پرانے انداز میں نظر آئے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، ٹرمپ نے نئی حکومت کی پالیسیوں اور دنیا و امریکہ سے متعلق اپنے فیصلوں اور ارادوں کو شیئر کیا۔

امریکہ کے سنہرے دور کا وعدہ

حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، چین اور امریکہ سمیت متعدد ایشوز پر اپنی بات رکھی اور دنیا کو سخت پیغام بھی دیا۔ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ’’آج سے ہمارا ملک دوبارہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ہمارا احترام کیا جائے گا۔۔۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں ہمیشہ امریکہ کو ترجیح دوں گا۔'' ہم مزید کسی ملک کو اپنا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔''

امریکہ میکسکو سرحد پر ایمرجنسی کا اعلان

ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کو مکمل طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اپنی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 'تمام غیر قانونی داخلے کو فوری طور پر روک دیا جائے گا، اور ہم لاکھوں مجرموں کو ان کے آبائی ممالک میں بھیجنا شروع کر دیں گے۔' انہوں نے "میکسیکو میں رہیں" کی پالیسی کو دوبارہ نافذ کرنے اور جنوبی سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کے لیے فوج بھیجنے کا وعدہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گلف آف میکسیکو کا نام بدل کر ’گلف آف امریکہ‘ کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ پر کیا کہا؟

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مشرق وسطیٰ میں امن لانے اور سب کو متحد کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا لیڈر بنیں گے جو امن لائے گا اور مشرق وسطیٰ میں سب کو متحد کرے گا۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سابقہ بائیڈن انتظامیہ پر تمام مسائل میں ناکام رہنے اور عالمی تنازعات میں الجھے رہنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے عظیم، طاقتور اور قابل احترام ملک کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔ ہمارا ملک پوری دنیا کو متاثر کرے گا اور تعریف کا مرکز بنے گا۔"

امریکہ میں تیسری صنف ختم

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں اعلان کیا ان کی حکومت آج سے امریکہ میں تیسری صنف 'مخنث/خواجہ سرا) کو ختم کر دے گی۔ عوامی اور نجی زندگی کے ہر پہلو میں ذاتوں اور جنس کو شامل کرنے کی موجودہ پالیسی کو ختم کر دے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے امریکی حکومت کی باضابطہ پالیسی یہ ہو گی کہ یہاں صرف دو جنسیں ہوں گی یعنی مرد اور عورت۔

پناما کینال پر چین کو سخت پیغام

صدارتی حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ٹرمپ نے چین کو سخت پیغام بھی دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پناما کینال پر چین کی بالادستی کا خاتمہ کریں گے۔ ہم خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ کر دیں گے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پناما سے کہا تھا کہ وہ پناما کینال کی فیس کم کرے یا اس کا کنٹرول امریکہ کو واپس کرے۔

تجارت اور محصولات

اسی کے ساتھ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تعلقات کا جائزہ لینے کی بات کہی۔ اگرچہ نئے چارجز کے لیے کوئی فوری منصوبہ نہیں بتایا لیکن اس سے پہلے انہوں نے عالمی درآمدات پر 10% ٹیرف، چینی سامان پر 60% ٹیرف اور کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر 25% ٹیرف تجویز کیا۔ یہ فیصہ اہم تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلائی شعبے میں مزید حصولیابیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مریخ پر بھی اپنا جھنڈا لہرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدر کا حلف اٹھا لیا، جے ڈی وانس نائب صدر بن گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.