ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں ای بس سروس سے انٹر ڈسٹرکٹ کنیکٹویٹی بڑھائی جارہی ہے، اننت ناگ پہلا ضلع ہوگا - KASHMIR INTER DISTRICT CONNECTIVITY

جموں و کشمیر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فی الوقت 100 بسیں چل رہی ہیں جب مزید 100 بسوں کی منظوری مل گئی ہے۔

ای بس سروس اور انٹر ڈسٹرکٹ کنیکٹویٹی ڈاکٹر اویس احمد سے خاص بات چیت
ای بس سروس اور انٹر ڈسٹرکٹ کنیکٹویٹی ڈاکٹر اویس احمد سے خاص بات چیت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2025, 1:50 PM IST

سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او سے نمائندہ پرویز الدین کی خاص بات چیت (ETV Bharat)

سرینگر (پرویز الدین): سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کشمیر میں انٹر ڈسٹرکٹ ای بس خدمات شروع کی جارہی ہیں۔ ایسے میں اننت ناگ ایسا پہلا ضلع ہوگا جس میں یہ ای بس سروسز کی خدمات میسر رکھی جارہی ہے اور انٹر ڈسٹرکٹ رابطے کو بڑھانے کے لیے مزید 100 ای بسوں کو قافلے میں شامل کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار سی ای او ڈاکٹر اویس احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت وادی کے تین اضلاع میں روزانہ 100 گاڑیاں مختلف روٹوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں۔ ایسے میں اب انٹر ڈسٹرکٹ رابطے کو بڑھانے اور لوگوں کو راحت پہنچانے میں مزید 100 ای بسیں شامل کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے پی ایم ای بس سیوا میں مزید 100 بسوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور اب یہ تعداد 100 سے بڑھ کر 200 ہو جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں ای بس سروس جنوبی کشمیر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئی گی اور اننت ناگ میں ان بسوں کے لیے چارجنگ پوائنٹ بنانے کے لئے زمین کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ضلع کے بعد ہم شمالی کشمیر میں بھی اسی طرح ای بس خدمات کر متعارف کرنے جارہے ہیں۔کیونکہ دیگر اضلاع سے بھی ای بس سروس شروع کرنے کے لیے لوگوں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای بسوں کی وجہ سے شہر سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک تو یہ ای گاڑیاں مسافروں کو آرام نہ صرف دہ سفر کا احساس دلاتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ سروس شام دیر تک شہر سرینگر کی سڑکوں پر مسافروں کے لیے دستیاب رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولیت کے لیے 360 نئے بس اسٹاپ تعمیر جارہے ہیں اور ان بس اسٹاپس پر لوگوں کی راحت رسانی اور روٹ پر چلنے والی ای بسوں سے متعلق معلومات کی خاطر سکرین نصب کیے جائے۔ تاکہ مسافروں کو گاڑیوں کے وقت، روٹ پر چلنے والی بسوں جانکاری ملے سکے اور وہ باخبر رہ کر اپنے سفر آسان اور آرام دہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں ابتدائی طور پر 20 ای بسیں متعارف کی جارہی ہے

بات چیت کے دوران سمارٹ سٹی کے سی ای او نے کہا کہ ایس آر ٹی کی ڈیزل بسیں بند ہوچکی ہیں اور اب چند برسوں سے شہر سرینگر کی سڑکوں پر ای بسوں اور ای رکشاوں کے چلنے سے سرینگر میں آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سال 2023 میں سرینگر میں ای بسوں کو متعارف کیا گیا اور ابتدائی طور سرینگر، بڈگام اور گاندربل کے روٹوں پر یہ ای بس خدمات میسر رکھی گئی ۔مکمل طور پر ائر کینڈیشن، آرام دہ اور خوبصورت گاڑیاں عوام کی مند پسند سواری بن گئی ہے۔اس وقت 100 گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر سرینگر میونسپل حدود کے علاوہ بڈگام اور گاندربل میں چل رہی ہے۔ لیکن 2 ای بسوں کو ریزرو رکھا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال یا اگر کوئی گاڑی خراب ہوجائے تو انہیں استعمال میں لایا جا سکے۔ان ای بسوں میں 12 گاڑیاں ضلع گاندربل،12 بڈگام ضلع اور 74 گاڑیاں سرینگر کے مختلف روٹوں پر مسافروں کے لیے دستیاب رہتی ہیں ۔

آبی ٹرانسپورٹ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ شہر سرینگر میں لوگوں کو واٹر ٹرانسپورٹ بھی اب بہت جلد دیکھنے کو ملے گا۔اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل چل رہا تھا جو کہ حال ہی میں مکمل ہوچکا ہے۔تاہم اس حوالے مزید کام باقی ہے جس کی جلد مکمل ہونے کی امید ہے اور توقع ہے کہ آنے والے وقت میں دریائے جہلم میں آبی ٹرانسپورٹ دوڑتا ہوا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سرینگر کی سڑکوں پر بحال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.