ETV Bharat / sports

میں چاہتا ہوں پاکستان جیت جائے کیونکہ۔۔۔ بھارت۔پاکستان میچ پر سابق بھارتی کرکٹر کے بیان نے سب کو چونکا دیا - INDIA VS PAKISTAN

سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی حمایت میں بیان دے کر سب کو حیران کردیا۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی حمایت میں بیان دے کر سب کو حیران کردیا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی حمایت میں بیان دے کر سب کو حیران کردیا۔ (IANS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Feb 22, 2025, 1:31 PM IST

نئی دہلی: دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اب اس میچ کے شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہے کہ، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان یہ میچ جیتے۔ ان کے اس بیان سے تمام ہندوستانی شائقین حیران ہیں۔

میں چاہتا ہوں کہ پاکستان جیت جائے:

سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا جوش برقرار رکھنے کے لیے وہ چاہتے ہیں بھارت۔ پاکستان میچ میں پاکستان جیت جائے۔ اتل وسان نے اے این آئی کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف سنسنی خیز میچ جیتے۔

وسان نے کہا کہ اگر پاکستان میچ جیت جاتا ہے تو ٹورنامنٹ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان جیت جائے کیونکہ یہ ایک دلچسپ ٹورنامنٹ ہوگا۔ پاکستان کو جیتنے نہیں دیں گے تو کیا کریں گے؟ پاکستان جیت گیا تو ٹائی ہو جاتا ہے۔ برابری کی جنگ ہونی چاہیے۔

پاکستان نیوزی لینڈ سے ہار گیا:

آپ کو بتاتے چلیں کہ میزبان پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اس وقت چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں ابھی 3 میچز باقی ہیں، اگر دفاعی چیمپئن ٹیم کل بھارت کے خلاف میچ نہ جیت سکی تو اس کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔

اتل وسان نے گوتم گمبھیر کو نشانہ بنایا:

وہیں، واسن نے ہندوستان کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر ریشبھ پنت کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے پر تنقید کی، واسن نے دلیل دی کہ پنت کی موجودگی کے ایل راہول سے زیادہ مخالف ٹیم کو خوفزدہ کرے گی۔

پاک بھارت میگا میچ 23 فروری کو ہوگا:

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اتوار 23 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ جس کے لیے ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.