ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کا برفیلا پنیر ڈیم سیاحوں کی توجہ کا مرکز - PANNER DAM

جموں وکشمیر کے ضلع پلومہ کے ترال میں جم کر برف بن چکا پنیر ڈیم سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

ترال کا پنیر ڈیم پر سیاحوں کی آمد
ترال کا پنیر ڈیم پر سیاحوں کی آمد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2025, 2:06 PM IST

Updated : Jan 4, 2025, 2:16 PM IST

ترال کا پنیر ڈیم پر سیاحوں کی آمد (ETV BHARAT)

پلوامہ: اپنی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے پلوامہ کے ترال علاقے کو پورے جنوبی کشمیر میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے بار بار یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ یہاں کے سیاحتی مقامات کی عظمت رفتہ بحال کی جائے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا ہے۔

ترال سے چند کلومیٹر دور پنیر ڈیم خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں موجود ہے۔ جو ایک نیا پکنک اسپارٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وہیں چلہ کلان کی یخ بستہ ہواوں میں یہ ڈیم پوری طرح جم گیا ہے۔ جس کے اوپر نہ صرف مقامی نوجوان کھیل کود میں مصروف نظر آرہے ہیں وہیں یہ جھیل سرما کے ان ایام میں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی بن رہی ہے گزشتہ ہفتے سے کئ بیرونی وادی سیاحوں نے اس ڈیم کا دورہ کیا اور قدرت کے اس نظارے سے لطف اندوز ہوئے لیکن اس ڈیم کے ارد سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

دہلی سے آنے والے چند سیاحوں نے پنر ڈیم۔ کا دورہ کرنے کے بعد اسکی خوبصورتی کی داد دی اور کہا کہ یہ ڈیم واقعی قدرت کا شاہکار ہے انھوں نے بتایا کہ کشمیر آنے والے سیاحوں کو دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے اس ڈیم پت بھی سیر کرنا چاہیے کیونکہ یہ واقعی دل کو مسرور کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:کوکرناگ انکاؤنٹر کیس: این آئی اے نے کلیدی ملزم کی جائیداد قرق کی

ان سیاحوں کے بقول انھیں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس ڈیم کی جانکاری ملی تھی جس کے بعد وہ یہاں پہنچ گئے ہیں اور یہاں آکر انھیں بہت ہی اچھا لگا ہے۔ سیاحوں کی آمد کے بعد پنیر ترال کے لوگوں میں بھی خوشی کا ماحول ہے اور لوگ علاقے میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Last Updated : Jan 4, 2025, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.