جے پور: پی ایم مودی کی طرف سے بھیجی گئی چادر آج مرکزی وزیر کرن رجیجو نے خواجہ غریب نواز کے دربار میں پیش کی۔ آج بروز ہفتہ صبح ہی مرکزی وزیر کرن رجیجو پی ایم مودی کی چادر لے کر اجمیر پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے میڈیا اہلکاروں اور زائرین کے سامنے وزیر اعظم کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
وزیر اعظم کا پیغام
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ''غریب نواز کے 813ویں عرس مبارک کے موقعے پر دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں اور اجمیر شریف میں آئے سبھی زائرین کو دلی مبارکباد۔ مختلف ادوار میں ہمارے پیروں، فقیروں اور عظیم شخصیات نے اپنے نظریات سے عوام کی زندگی میں تبدیلی لائی۔ اس سلسلے میں خواجہ معین الدین چشتی کے عوامی فلاح اور بھلائی سے جڑے پیغامات نے لوگوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ ان کے تئیں دنیا بھر میں لوگوں کی گہری عقیدت ہے۔ سماج میں محبت اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے وقف ان کی زندگی ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔ ان کے سالانہ عرس کی تقریب نے آپسی میل جول کو تقویت دینے میں بڑا کردار نبھایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ موقع ملک اور سماج کی ترقی کے لیے ہر ممکن کام کرنے کی ترغیب دے گا۔ سالانہ عرس کے موقعے پر میں چادر بھیجتے ہوئے میں خواجہ معین الدین چشتی کو نمن کرتا ہوں اور اہل وطن کی کامیابی اور خوشحالی کی امید کرتا ہوں۔''
#WATCH | Rajasthan | Union Minister of Minority Affairs Kiren Rijiju reached Ajmer Sharif Dargah to offer chadar on behalf of PM Narendra Modi
— ANI (@ANI) January 4, 2025
Prime Minister Narendra Modi handed over a 'chadar' to Union Minister for Minority Affairs Kiren Rijiju on January 2 that will be… pic.twitter.com/9VzMFHGiTg
وزیر اعظم کا پیغام سنانے سے پہلے انہوں نے دیرینہ روایت کے مطابق وزیر اعظم مودی کی طرف سے بھیجی گئی چادر عقیدت و احترام کے ساتھ دربار خواجہ میں پیش کی۔ یہ وزیر اعظم کی مدت کار کے دوران اجمیر درگاہ پر پیش کی گئی 11ویں چادر ہے۔
اس سے قبل جے پور ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اجمیر میں عرس کے دوران غریب نواز کی درگاہ پر جانا ہمارے ملک کی پرانی روایت ہے۔ مجھے پی ایم مودی کی جانب سے چادر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ ملک میں ہم آہنگی کا ماحول ہونا چاہیے اور ہر طبقہ کے لوگوں کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ اسی دعا کے ساتھ یہ چادر چڑھائی جارہی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر بھاگیرتھ چودھری اور ریاستی آبی وسائل کے وزیر سریندر سنگھ راوت ان کے ساتھ موجود تھے۔
#WATCH | Jaipur, Rajasthan | Union Minister of Minority Affairs Kiren Rijiju says, " it is an old tradition of the country to visit the dargah of gareeb nawaz during 'urs. i have got this opportunity to offer the 'chadar' on behalf of pm modi. pm modi's message is of harmony and… pic.twitter.com/1FxaXGNNxJ
— ANI (@ANI) January 4, 2025
درگاہ کا ویب پورٹل شروع کیا جائے گا
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ عرس مبارک کے موقعے پر ہم ملک میں ایک اچھا ماحول چاہتے ہیں۔ تنوع میں اتحاد ہماری ثقافت ہے۔ تمام برادریوں کے لوگ غریب نواز سے دعائیں مانگتے ہیں۔ پی ایم مودی کی جانب سے چادر پیش کرنا پورے ملک کی نمائندگی کے مترادف ہے۔ درگاہ اجمیر میں لاکھوں لوگ آتے ہیں، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے نئی چیزیں شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو