اردو

urdu

جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 6:36 AM IST

یوپی کی ویجیلنس ٹیم نے جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر دھنیندر کمار پانڈے کو 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ دھنیندر کمار نے کسی کام کے عوض ایڈم ڈیٹا سرویس کمپنی سے رشوت طلب کی تھی۔

جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر گرفتار، یوپی ویجیلنس ٹیم نے 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا
جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر گرفتار، یوپی ویجیلنس ٹیم نے 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا

لکھنؤ: یوپی کی ویجیلنس ٹیم نے جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر دھنیندر کمار پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔ لکھنؤ میں جی ایس ٹی زون 20 کے ڈپٹی کمشنر دھنیندر پانڈے 2 لاکھ روپے کی رشوت لے رہے تھے۔ اسی وقت ویجیلنس ٹیم نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ افسران کے مطابق دھنیندر پانڈے ایڈم ڈیٹا سروسز سے رشوت لے رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر دھنیندر پانڈے نے کچھ کام کے عوض کمپنی سے 2 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ دھنیندر پانڈے کو ویجیلنس ٹیم نے سیلز ٹیکس ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا ہے۔

معلومات کے مطابق ایڈم ڈیٹا سرویسس کے ایک ملازم نے ویجیلنس کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے شکایت درج کروائی تھی کہ ڈپٹی کمشنر آف کمرشل ٹیکس دھنیندر کمار پانڈے ان کی کمپنی کے جی ایس ٹی ریفنڈ پاس کرنے کے عوض 2 لاکھ روپے کی رشوت مانگ رہے ہیں۔ شکایت ملنے پر ایس پی ویجیلنس ڈاکٹر اروند چترویدی نے رشوت کی مانگ کے ثبوت مانگے تھے۔ ملازم نے ویجیلنس کو بتایا کہ ایڈم ڈیٹا سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ امریکہ میں مقیم کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ سکین شدہ ڈیٹا شیٹس کو ڈیجیٹل شکل میں ڈیش بورڈ میں تیار کرتا ہے اور انہیں واپس بھیج دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:این ڈی آر ایف نے کھوجی دستے کی مدد سے دوبارہ تلاشی مہم شروع کی

ملازم کے مطابق کمپنی نے جی ایس ٹی کی بنیاد پر تقریباً 20 لاکھ روپے کی واپسی کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کی منظوری جی ایس ٹی زون 20 کے ڈپٹی کمشنر دھنیندر کمار نے دی تھی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمپنی ملازم سے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا تھا۔ کمپنی کے ملازم سے اطلاع ملنے کے بعد ایس پی نے ایک ٹیم تشکیل دی اور منگل کو جال بچھا کر دھنیندر کمار کو جی ایس ٹی ہیڈکوارٹر سے 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details