ETV Bharat / sports

پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے فورا بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان - IND vs BAN 2nd Test Squad

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے شروع ہوگا۔

IND vs BAN 2nd Test Squad
ٹیم انڈیا (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 22, 2024, 2:53 PM IST

کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے اس سیریز کا پہلا میچ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بی سی سی آئی نے کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جیسے ہی پہلے میچ کا نتیجہ آیا ویسے ہی بی سی سی آئی نے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اسی اسکواڈ کے ساتھ کانپور روانہ ہوگی، جو پہلے ٹیسٹ میں تھی۔

اس اعلان کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو بھی ختم کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ ہاردک پانڈیا اور ایسان کشن دوسرے ٹیسٹ میچ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنوں سے شکست دے دی ہے، اس میچ میں بھارت نے تین تیز اور دو اسپن گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترا تھا۔

اس ٹیسٹ میچ میں اشون نے سنچری کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کیے اور جڈیجہ نے 86 رنز کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیے۔ جبکہ جسپریت بمراہ نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیے۔ سراج پہلی اننگز میں 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، آر اشون، آر جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، آکاش دیپ ، جسپریت بمراہ، یش دیال

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو چنئی ٹیسٹ میں 280 رنوں سے شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.