ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں پانی کی شدید قلت، سٹیزن کونسل کا اظہار تشویش - TRAL WATER CRISIS

ترال کے دیہاتوں میں کو صاف پانی کی شددید قلت کا سامنا ہے جسے انتظامیہ حل کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

سٹیزن کونسل ترال کے چیرمین فاروق احمد ترالی
سٹیزن کونسل ترال کے چیرمین فاروق احمد ترالی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2025, 10:41 AM IST

Updated : Jan 30, 2025, 11:03 AM IST

ترال (شبیر بٹ): وادی میں لمبے وقت سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے درجنوں دیہات میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں تاہم متعلقہ ذمہ داراں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے میں یکسر ناکام نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹیزن کونسل ترال کے چیرمین فاروق احمد ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کیا۔

سٹیزن کونسل ترال کے چیرمین فاروق احمد ترالی سے بات چیت (ETV Bharat)

انہوں نے بتایا کہ فی الوقت ترال علاقے میں پانی کی قلت سنگین صورت حال اختیار کر چکی ہے اور حد تو یہ ہے کہ مساجد میں وضو کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے۔ اسے صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فاروق ترالی نے بتایا کہ عوام نے طویل وقت کے بعد یہاں ایک عوامی حکومت کا انتخاب کیا تھا اور اپنے نمائندوں کو ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا تھا تاکہ ان کے بنیادی مسائل کا ازالہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے اقتدار کی مسند پر سوار ہونے کے بعد ہی سیاست دانوں نے عوامی مسائل کو نظر انداز کر دیا اور وہ اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے میں یکسر ناکام نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں پانی کی شدید قلت، ایم ایل اے کہتے ہیں کہ اپریل میں پیسے ملیں گے تو ٹینکر لاؤں گا

فاروق ترالی نے بتایا کہ ترال میں اگرچہ جل شکھتی محکمہ نے ٹینکر سروس شروع کر دی ہے تاہم ضرورت کے حساب سے ٹینکر موجود نہ ہونے سے عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں اور ممبر اسمبلی ترال سمیت یہاں کے دیگر سیاسی لیڈران جو بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، عوامی مسائل اور بالخصوص پانی کے اس مسلے کو حل کرنے میں اپنا رول ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔ انھوں نے ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: ترال کے نادر میں پانی کی شدید قلت، خواتین کا روڈ جام کر کے احتجاج

Last Updated : Jan 30, 2025, 11:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.