پلوامہ : بچہ مزدوری کی روک تھام کے لئے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ انڈسٹریل ایریا میں ڈرائیور منعقد. 30 کے قریب بچوں کو 18 سال سے کم عمر پالیا گیا۔ وادی بھر میں بچہ مزدوری پر قابو پانے کے لئے جہاں محمکہ چائلڈ پروٹیکشن، سرکار اور ضلع سطح پر کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہے تاکہ ان بچوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے سب سے بڑی صنعت مرکزی پر بھی چھاپے مار کارروائی انجام دی گئی تاکہ بچہ مزدوری کو قابو میں کیا جاسکے۔
اس سلسلے میں محمکہ چائلڈ پروٹیکشن پلوامہ نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی پلوامہ،رضاکارانہ تنظیم ہیومن ویلفیئر کے کے اشتراک سے چائلڈ لیبر ڈرائیور کا انعقاد کیا جس دوران ٹیموں نے انڈسٹریل ایریا سڈکو لاسی پورہ کے محتلف یونٹس میں چھاپہ مارے جہاں انہوں نے 18 سال سے کم عمر کے 30 بچوں کو مختلف کولڈ اسٹورز میں کام کرتے ہوئے پایا۔ جبکہ دیگر یونٹس میں بھی نابالغوں کو کام کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس کے بعد یونٹ مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی نہ کریں اور آنے والے وقت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کی تاریخی مغل مسجد بدحالی کا شکار - 400 YEAR OLD MASJID IN PULWAMA
اس سلسلے میں کلسٹر کاڈنیٹر رضاکارانہ تنظیم ہیومن ویلفیئر کے اعجاز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا یہ کارروائی چائلڈ لیبر سے نمٹنے اور خطے میں نابالغوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے انجام دی گئی۔