ETV Bharat / international

ایران میں کوئلے کی کان میں میتھین کا اخراج، دھماکے میں 51 افراد ہلاک - Explosion At Iran Coal Mine

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

مشرقی ایران میں کوئلے کی کان میں میتھین کے اخراج سے ہونے والے زوردار دھماکے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

ایران : مشرقی ایران میں کوئلے کی کان میں ہوئے شدید دھماکہ میں 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع تباس میں کوئلے کی کان میں میتھین کے اخراج سے دھماکہ ہوا۔ جنوبی خراسان صوبے کے گورنر جواد غنہات نے بتایا کہ ’جہاں کان واقع ہے وہاں امدادی ٹیمیوں کی جانب سے پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جارہا ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق، ہفتہ کی رات تقریباً 9:00 بجے دھماکہ ہوا تب جائے وقوعہ پر 69 کارکن موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے کوئلے کی کان کے دو بلاکس میں دھماکہ ہوا۔ سرکاری ٹی وی پر نشر ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایمبولینس اور ہیلی کاپٹرز کی جانب سے زحمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیجر اور ریڈیو دھماکے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر کی بمباری، حزب اللہ کے سربراہ نے حملوں کی مذمت کی - Israel Attack on Lebanon

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے روانگی سے قبل سرکاری ٹی وی پر کیے گئے ریمارکس میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس مہلک واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے، تباس میں واقع کوئلے کی کانوں میں سے ایک کان میں حادثہ پیش آیا اور ہمارے متعدد ہم وطنوں نے اپنی جانیں گنوا دیں۔ میں ان کے معزز خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

وہیں ایران کی ہلال احمر نے کہا کہ کان میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں کچھ مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.