اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ ہر حال میں اسرائیل کی حمایت میں: جوبائیڈن - Iranian Embassy Attack in Syria - IRANIAN EMBASSY ATTACK IN SYRIA

USA Israel Relation امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 'ہم اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔' ان کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی۔

جوبائیڈن
جوبائیڈن

By UNI (United News of India)

Published : Apr 11, 2024, 6:35 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر ایران اپنے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیتا ہے، تو امریکہ اسرائیل کی بھرپور حمایت کا وعدہ کرتا ہے۔
جوبائیڈن نے خبردار کیا کہ شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایران اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس سے قبل ایرانی لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جب اسرائیل نے ہمارے الگ تھلگ علاقے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا، تو ایسا محسوس ہوا جیسے اس نے ہماری سرزمین پر حملہ کیا ہو''۔
ایک ایرانی اہلکار نے اتوار کو خبردار کیا کہ اسرائیلی سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں اور قونصل خانے کی عمارتیں ممکنہ طور پر نشانہ بن سکتی ہیں۔”
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا "جیسا کہ میں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو بتایا، ایران اور اس کے پراکسیز سے لاحق خطرات کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے، اور میں دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اپنی حمایت میں ثابت قدم ہوں،" ۔
بائیڈن نے پہلے ایک انٹرویو میں غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور اس کے ایک دن بعد اسرائیل کی حمایت کا یہ تبصرہ کیا۔

مزید پڑھیں:ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی، اسرائیل اور امریکہ الرٹ



قابل ذکر ہے کہ یکم اپریل کو ایرانی قونصلیٹ کی عمارت پر حملے میں اعلیٰ ایرانی فوجی رہنماؤں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے کے پیچھے اس کا ہاتھ سمجھا جا رہا ہے جس کے بعد خطے میں امریکی اور اسرائیلی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details