ٹوکیو: جاپان بزرگوں کی تعداد میں اضافہ اور شرح پیدائش میں کمی کے چلتے پریشان ہے۔ آبادی میں اضافہ کےلیے نت نئی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کا ایک مثبت پہلو یہ بھی تھا کہ جاپان ہی کے پاس دنیا کی سب سے معمر خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ تھا، جو ٹومیکو ایتوکا کے انتقال کے بعد اب برازیل کے نام ہو گیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا:
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا دنیا کی معمر ترین شخصیت تھیں۔ ٹومیکو ایتوکا کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 116 سال کی تھیں۔ یہ جانکاری آشیہ شہر کے ایک اہلکار نے دی۔
بزرگوں سے متعلق پالیسیوں کے انچارج ایک اہلکار یوشیٹسوگو ناگاتا نے بتایا کہ ایتوکا کا انتقال 29 دسمبر کو وسطی جاپان کے ہیوگو پریفیکچر کے آشیہ میں ایک کیئر ہوم میں ہوا۔
ایتوکا 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئیں۔ جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق، وہ 117 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد گزشتہ سال سب سے معمر شخصیت بن گئیں تھیں۔
جب اس بارے میں انھیں بتایا گیا تھا کہ وہ ورلڈ سپرسینٹیرینین رینکنگ کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں، تو انھوں نے سادگی سے جواب دیا تھا، آپ کا شکریہ۔
جب ایتوکا نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ منائی تو انھیں میئر کی طرف سے پھول، کیک اور ایک کارڈ بھیجا گیا تھا۔
والی بال کھلاڑی تھیں ایتوکا:
ناگاتا نے کہا کہ اوساکا میں پیدا ہوئیں ایتوکا ہائی اسکول میں والی بال کی کھلاڑی تھیں، اور وہ کافی زندہ دل تھیں۔ انھوں نے 3,067 میٹر (10,062 فٹ) ماؤنٹ اونٹیک کو دو بار سر کیا۔ ایتوکا کو کیلے اور دہی کے ذائقے والا جاپانی مشروب کیلپیس بہت پسند تھا۔
ٹومیکو ایتوکا نے 20 سال کی عمر میں شادی کی، اور گنیز کے مطابق ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے۔
ایتوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کے دفتر کا کام کاج سنبھال لیا تھا۔ 1979 میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ نارا میں اکیلی رہتی تھیں۔
ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور پانچ پوتے پوتیاں ہیں۔ ناگاتا کے مطابق، ایتوکا کے خاندان اور دوستوں نے ان کی آخری رسومات کو ادا کیا۔
دنیا کی معمر شخصیت کا ریکارڈ اب برازیل کے پاس:
جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق، دنیا کی معمر ترین شخصیت اب 116 سالہ برازیلین راہبہ اناح کینابرو لوکاس ہیں۔ اناح، ایتوکا کے 16 دن بعد پیدا ہوئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: