ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گھنی دھند کے باعث سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، تمام پروازیں منسوخ - SRINAGAR FLIGHT CANCELLED

سری نگر ایئرپورٹ سے آج تقریباً 50 سے زائد پروازوں کا شیڈول تھا تاہم گھنی دھند کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

گھنی دھند کے باعث سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، تمام پروازیں منسوخ
گھنی دھند کے باعث سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، تمام پروازیں منسوخ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2025, 9:37 PM IST

سری نگر: گھنی دھند کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ سے آج تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ گھنی دھند کی وجہ سے طیاروں کے اڑان بھرنے کے لیے حد نگاہ بہت کم تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سری نگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کے لیے تمام طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں کیونکہ دھند کی وجہ سے طیاروں کا اترنا یا ٹیک آف کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

آج 50 سے زیادہ پروازوں کےلئے شیڈول کیا گیا تھا جبکہ سیکڑوں مسافر سری نگر سے دہلی اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہونے یا پہنچنے کا ارادہ کر رہے تھے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافرین کو پروازوں کی منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو 63 پروازوں میں 11,169 مسافر ہوائی اڈے سے پہنچے یا روانہ ہوئے۔ 31 پروازوں میں 5,337 مسافر پہنچے اور 32 پروازوں میں 5,832 مسافر روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں فور لین بائی پاس مکمل، مرکزی وزیر نتن گڈکری کا اعلان - NITIN GADKARI ON JK 4 LANE BYPASS

وہیں گذشتہ جمعہ کو ہوائی اڈے کے ارد گرد دھند کی وجہ سے ایک پرواز منسوخ کر دی گئی تھی، حالانکہ ایک ہی دن ہوائی اڈے سے 61 پروازیں چلائی گئیں۔ وادی کشمیر میں سرد ترین موسم 'چلائی کلاں' جاری ہے جس کا آغاز 21 دسمبر سے ہوا تھا تاہم یہ 40 دن تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.