سرینگر : نیشنل کانفرس کے ترجمان اعلی اور ایم ایل اے زڈی بل تنویر صادق نے کہا کہ وزیر اعلی عمر عبدللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کھٹوعہ اور بارہمولہ واقعات سے آگاہ کیا یے اور کہا کہ ایسے واقعات جموں و کشمیر کے عوام کو دہلی سے دور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم ان واقعات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے کیونکہ قانون و انتظام ہمارے دائرہ اختیار نہیں لیکن ہم یہ معاملہ براہ راست وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا۔ ہم اس پر کام کررہے ہیں، لیکن ہم دوبارہ دہراتے ہیں کہ کوئی بھی بے گناہ مارا نہیں جانا چائیے۔
انہوں نے التجا مفتی پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چائیے اور سنجیدہ سیاستدان کی طرح برتاؤ کرنا چائیے۔ تاہم انہوں نےکہا کہ اپوزیشن کو سوال اٹھانے کا حق ہے لیکن انہیں غیر ضروری سیاست سے گریز کرنا چائیے۔ پہلے التجا کی والدہ پارٹی کارکنوں کو ڈانٹ رہی تھیں اور اب یہ کام التجا نے سنبھال لیا ہے۔ انہیں معلوم ہونا چائیے کہ ڈاکٹر فاروق عبدللہ ان کے دادا کی عمر کے برابر ہیں اور انہیں ایک سنیئر سیاستدان کی عزت کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا خون سستا نہیں ہے، لوک سبھا میں بولے انجینئر رشید - ENGINEER RASHID
تنویر صادق نے مزید کہا کہ اگر مفتی خاندان نے 2014 میں بی جے پی سے اتحاد نہیں کیا ہوتا تو جموں وکشمیر کو 5 اگست 2019 کا دن نہ دیکھنا پڑتا ۔جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کی زمہ دار پی ڈی پی ہے۔