ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ حملے کی چھٹی برسی، بی جے پی نے حملے جان گنوانے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا - PULWAMA ATTACK

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ حملے میں جان گنوانے والے اہلکاروں کو وزیراعظم نریندر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا۔

پلوامہ حملے میں شہید اہلکاروں کوی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے خراج عقیدت پیش کیا
پلوامہ حملے میں شہید اہلکاروں کوی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے خراج عقیدت پیش کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2025, 4:59 PM IST

Updated : Feb 14, 2025, 5:53 PM IST

پلوامہ: وادیٔ کشمیر کے لیتہ پورہ پلوامہ میں سال 2019 میں آج ہی کے روز یعنی 14 فروری 2019 کو ایک خودکش حملے میں چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ اس دوران آج بی جے پی یونٹ کشمیر کی جانب سے لیتہ پورہ پلوامہ کے اس مقام پر گلباری کی گئی جہاں آج سے چھ برس قبل ایک خود کش حملے میں چالیس سی آر پی ایف جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

پلوامہ حملے میں شہید اہلکاروں کوی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے خراج عقیدت پیش کیا (ETV BHARAT)

اس سلسلے میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کی قیادت میں کئی لیڈران نے لیتہ پورہ پہنچ کر گلباری کی اور اس حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ پلوامہ حملے کے ہلاک اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اپنے ان سی آر پی ایف اہلکاروں کو نہیں بھول سکتا۔

Last Updated : Feb 14, 2025, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.