سری نگر: بورڈ کے امتحانات سے قبل، جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے مبینہ طور پر سری نگر کے ایک پرائیویٹ اسکول کے 10ویں جماعت کے 22 طلباء کے فارم مسترد کر دیے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بورڈ نے اسلامک گلوبل اسکول پادشاہی باغ سری نگر میں زیر تعلیم 10ویں جماعت کے 22 طلبہ کے امتحانی فارم مسترد کردیئے اور امتحان میں شرکت کے لیے رول نمبر سلپس جاری کرنے سے انکار کردیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ اسکول جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔
22 students submitted their 10th-class exam forms through Islamic Global School, Padshahi Bagh Srinagar two months ago.
— Sajad Lone (@sajadlone) February 14, 2025
JKBOSE rejected their forms due to the school’s non-registration.
With exams starting from Monday the students cannot obtain their roll number slips and…
ساتھ ہی، اسکول کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سرکاری رجسٹریشن ہے اور اسکول کو ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کشمیر سے ٹیگنگ آرڈر بھی موصول ہوا ہے۔ تاہم جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اب تک طلباء کو امتحان میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ بورڈ کے امتحانات پیر سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مجکورہ اسکول انتظامیہ نے کہا کہ یہ رویہ اب ادارے کو قانونی کارروائی پر غور کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
اس صورتحال کے درمیان اسلامک گلوبل اسکول، پادشاہی باغ، سری نگر کے ان 22 طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اگر انہیں اس سال امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی تو ان کا ایک سال ضائع ہو جائے گا۔ دریں اثنا، ہندواڑہ کے ایم ایل اے اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے ایکس پوسٹ پر مسئلہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ تو والدین کی ذمہ داری ہے اور نہ ہی طلباء کی بلکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی کو بغیر رجسٹریشن کے سکول چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔
اسلامک گلوبل اسکول پادشاہی باغ سری نگر کے طلباء نے دو ماہ قبل اپنے دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرائے تھے لیکن جموں و کشمیر بورڈ نے انہیں مسترد کردیا کیونکہ اسکول رجسٹرڈ نہیں تھا۔ جس کے نتیجے میں مذکورہ اسکول کے دسویں جماعت کے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔