ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آدھار سیوا کیندرا سرینگر میں روزانہ 3 سے 4 سو آدھار اپڈیٹ کئے جاتے ہیں: آپریشنز مینیجر - SRINAGAR AADHAR SEVA KENDRA

حکومت نے 10 سال پرانے آدھار کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی قرار دیا ہے، مفت آدھار اپڈیٹ کی آخری تاریخ 14 جون مقرر کی گئی۔

آدھار سیوا کیندرا سرینگر میں روزانہ 3 سے 4 سو آدھار اپڈیٹ کئے جاتے ہیں: آپریشنز مینیجر
آدھار سیوا کیندرا سرینگر میں روزانہ 3 سے 4 سو آدھار اپڈیٹ کئے جاتے ہیں: آپریشنز مینیجر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2025, 5:02 PM IST

سرینگر: حکومت نے 10 سال پرانے آدھار کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اگر آپ لا آدھار کارڈ اپڈیٹ نہیں ہوا تو آپ کا آدھار منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ پہلے مفت آدھار اپڈیٹ کی آخری تاریخ 14 جون 2025 مقرر کی گئی تھی تاہم اس کئی مرتبہ توسیع لائی گئی اور اب اس کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کر کے14جون 2025 رکھی گئ ہے۔ایسے میں لوگ نہ صرف گھر پر ہی اپنے طور اپنا آدھار اپڈیٹ کرتے ہیں وہیں سینکڑوں کی تعداد لوگ آدھار سیوا کیندرا میں جاکر اپنے آدھار کی تفصیلات کو درست کراتے ہیں۔

آدھار سیوا کیندرا سرینگر میں روزانہ 3 سے 4 سو آدھار اپڈیٹ کئے جاتے ہیں: آپریشنز مینیجر (Etv Bharat)

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران سرینگر میں قائم آدھار سیوا کیندرا کے آپریشنز مینیجر عامر قصبا کہتے ہیں کہ اس آدھار سینٹر میں ہم روزانہ 3 سو سے 4 سو افراد کے آدھار اپڈیٹ کرتے ہیں ۔جن میں نام کی درستی،بائیومیٹریکس اور پتہ سے لے کر صیحیح یوم پیدائش تک تمام چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں زیادہ تر لوگ اپنے نام کی درستی کے لیے اپنا آدھار کارڈ درست کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ میں نام کی درستگی زندگی میں صرف دو ہی مرتبہ کیا جاسکتا ہے جبکہ یوم پیدائش زندگی میں صرف ایک ہی بار۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہاکہ کشمیر میں آبادی ہے لحاظ ایسا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے کہ یہاں کتنے آدھار کارڈ مزید اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے ہاں اتنا ضرور میں 10 سال پرانے بیشتر آدھار کارڈز میں بائیومیٹریکس اپڈیٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ 5 سال سے 10 سال پہلے بنائے گئے آدھار کارڈ دہندگان کو اپنا آدھا اپڈیٹ کرنا لازمی ہے۔ عامر قصبا نے کہا کہ آدھار میں کسی بھی کسی بھی قسم کی درستگی کے لیے متعلقہ کاغذات اپنے ساتھ رکھنے لازمی ہیں اور یہاں وہی کاغذات تسلیم کیا جاتے ہیں جو کہ یو آئی ڈی اے آئی (UIDAI) کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا ۔ آدھار میں نام ،پتہ اور ڈی او بی کی درستگی کے لیے 50 روپے دینے پڑھتے ہیں جبکہ بائیو میٹریکس کے لیے 100 روپے مقرر ہے۔ تاہم 5 سے7 سال کے عمر کے بچوں اور 15 سے 17 سال کے عمر کے نوجوانوں کو بائیو میٹریکس اپڈیٹ کرنے کے لیے کوئی بھی پیسہ نہیں دینا ہوگا ۔مذکورہ عمر کے لوگ آدھار سیوا کیندرا سرینگر میں بالکل مفت اپنے آدھار درست یا اپڈیٹ کراسکتے ہیں۔

بات چیت کے دوران سرینگر آدھار سیوا کیندرا کے آپریشنز مینیجر نے کہا کہ اگرچہ دیگر اضلاع میں بھی محکمہ تعلیم ، تحصیل آفس اور آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کو بھی یہ زمہ داری دی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سرینگر کے آدھار کیندرا سرینگر وہ لوگ آسکتے ہیں جنہیں اپنے آدھار کارڈ میں دوسری بار کسی قسم کی درستگی مطلوب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شب برات پرجامع مسجد اور میرواعظ کو گھر پر نظر بند رکھنا قابل افسوس، انجمن اوقاف جامع مسجد - MIRWAIZ MUHAMMAD UMAR FAROOQ

واضح رہے آدھار کارڈ آج کے دور میں سب سے اہم دستاویز مانا جاتا ہے۔آدھار کارڈ کا استعمال اسکول میں داخلے سے لے کر بینک اکاؤنٹ کھولنے تک ہر جگہ ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ آدھار پر آپ کی تفصیلات درست ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.