احمد آباد: انڈین کوسٹ گارڈ کا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) دھرو اتوار کو گجرات کے پوربندر میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ متعلقہ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سمیت تین اہلکار سوار تھے۔ اس حادثے میں تینوں افراد ہلاک ہو گئے نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ واقعہ پوربندر کے کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو میں پیش آیا۔
انڈین کوسٹ گارڈ کے عہدیداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق طیارے میں دو پائلٹ اور تین دیگر افراد سوار تھے اور ان میں سے کوئی نہیں بچ سکا۔ انڈین کوسٹ گارڈ واقعے کی جانچ کر رہا ہے۔
#UPDATE | As per inputs, there were three personnel including two pilots in the chopper. All three have lost their lives in the incident: ICG Officials https://t.co/XyM9Hatola
— ANI (@ANI) January 5, 2025
بحیرہ عرب میں حالیہ ہنگامی لینڈنگ
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک ریسکیو آپریشن کے دوران بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ اس دوران اس ہیلی کاپٹر نے گجرات میں طوفانی سیزن کے دوران 67 لوگوں کی جانیں بچائی تھیں۔ اس وقت ہیلی کاپٹر میں عملے کے چار افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر طوفان کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ایک بحری جہاز کے قریب جا رہا تھا۔
اے ایل ایچ دھرو کو حادثہ
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اے ایل ایچ دھرو ایک ملٹی رول، جڑواں انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جسے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اسے فوجی اور سویلین دونوں مقاصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دھرو 2002 سے مسلح افواج کی سروس میں ہے۔ یہ ایک ورسٹائل ہیلی کاپٹر ہے، جو نقل و حمل، تلاش اور بچاؤ، ایمرجنسی میں انخلاء، جاسوسی اور اینٹی سب میرین جنگ سمیت متعدد مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہندوستانی مسلح افواج بشمول فوج، بحریہ اور فضائیہ نے دھرو کو مختلف کرداروں میں بڑے پیمانے پر تعینات کر رکھا ہے۔ اسے نیپال، ماریشس اور مالدیپ سمیت کئی ممالک کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کا مضبوط ڈیزائن، بھروسے اور سخت موسمی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت اسے اہم بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا: رن وے سے پھسلنے کے بعد طیارے میں لگی آگ، 179 افراد ہلاک
قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، درجنوں افراد ہلاک، 25 مسافر زندہ بچ گئے