نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستانی عوام نے سپریم کورٹ یا عدلیہ پر کبھی عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔
وزیراعظم نے کہا 'خواتین کے خلاف مظالم تشویشناک ہیں۔ خواتین پر مظالم کے خلاف فوری فیصلے کئے جائیں۔ سپریم کورٹ کے 75 سال یہ صرف ایک ادارے کا سفر نہیں ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین اور اس کی آئینی اقدار کا سفر ہے۔ یہ ہندوستان کی جمہوریت مزید پختہ ہونے کا سفر ہے۔ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سپریم کورٹ نے ہمارے ادارے پر ہمارے اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔