ETV Bharat / sports

بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے، پاکستان سے سیریز جیتنے کے بعد مہمان کے حوصلے بلند - IND VS BAN 1st Test - IND VS BAN 1ST TEST

بھارتی کرکٹ ٹیم طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہے، وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر سے چنئی میں کھیلے گی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش حال ہی میں پاکستان کو ان کے گھر میں 2-0 سے شکست دینے کے بعد بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا۔

Team India
بھارتی کرکٹ ٹیم (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 18, 2024, 5:26 PM IST

چنئی: بھارتی کرکٹ ٹیم پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سرخ گیند کی کرکٹ کے لیے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ چنئی میں صبح 9:30 بجے ہوگا۔ ٹیسٹ میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ اسپورٹس 18 چینلز اور لائیو اسٹریمینگ JioCinema پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کا مقصد مہمانوں کو کلین سویپ کے ساتھ شکست دینا ہوگا۔ اس کے لیے بھارتی ٹیم میں اسپن ڈپارٹمنٹ کا رول اہم ہوجاتا ہے کیونکہ ریڈ بال کرکٹ میں گھر پر کھیلتے ہوئے اسپن کا جادو سب سے زیادہ چلتا ہے۔

اگرچہ، ہندوستان ایک شاندار اسپن باؤلنگ یونٹ کے ساتھ اپوزیشن کو پریشان کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن ٹیم کے بلے بازوں نے ماضی میں اسپن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ اسپن کے خلاف 2021 سے کوہلی کی بیٹنگ میں کمی آئی ہے کیونکہ انہوں نے 15 ٹیسٹ میں 30 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔اور بنگلہ دیش اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اسپنرز پر بھروسہ کرے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہندوستان میں اسپن پچ کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اسپن باؤلرز پر انحصار کرے گی۔ ان کے پاس شکیب الحسن اور تیج الاسلام کی شکل میں بائیں ہاتھ کے معیاری اسپنرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں آف اسپنر مہدی حسن معراج بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف 2-0 سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد سیریز میں آ رہا ہے اور وہ مین ان بلیو کا مقابلہ کرتے ہوئے پراعتماد ہو گا۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے سامنے سب سے بڑا چیلینچ اپنی پلیئنگ الیون کے حوالے سے ہے۔

Team India
بھارتی کرکٹ ٹیم (IANS PHOTO)

وہ 11 کھلاڑی کون ہوں گے جو آخر کار بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اتریں گے؟ اس سوال کا جواب سرکاری طور پر سکہ اچھالنے کے بعد ہی سامنے آئے گا تاہم یہ بات یقینی ہے کہ کئی کھلاڑیوں کو پہلی بار بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔

چنئی کی پچ کی حالت کو دیکھتے ہوئے بھارت 3 اسپنرز اور 2 تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پھر 6 کھلاڑی بلے باز ہوں گے، جن میں ایک وکٹ کیپر بھی شامل ہے، اگر رشبھ پنت ٹیم میں ہیں تو وہ بطور وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں اچھی بلے بازی کرنے والے دھرو جریل کو بنچ پر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نوجوان بائیں ہاتھ کے بلے باز یشسوی جیسوال کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپنر کی ذمہ داری نبھاتے نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ شبمن گل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہیں، اس کے بعد ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل اور رشبھ پنت ہوں گے۔

Team India
بھارتی کرکٹ ٹیم (IANS PHOTO)

گیندبازی کی بات کریں تو آر اشون اور جڈیجہ چنئی میں ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کی پہلی پسند ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اکشر پٹیل یا کلدیپ یادو میں سے کسی کو تیسرے اسپنر کے طور پر موقع مل سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جن دو تیز گیند بازوں کے ساتھ جا سکتی ہے، ان میں سے ایک جسپریت بمراہ اور دوسرے محمد سراج ہو سکتے ہیں ہے۔

ٹیمیں

بھارت: روہت شرما (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، سرفراز خان، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، دھرو جریل، جسپریت بمراہ، محمد سراج، یش دیال، آکاش دیپ

بنگلہ دیش: نجم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن معراج، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، حسن محمود، تسکین احمد، سید خالد احمد، زاکر علی۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف روہت شرما یہ بڑے ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر سکتے ہیں

انھیں مزے لینے دیں ہم اپنا کام کریں گے: روہت شرما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.