بیلو، پلوامہ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہوئی۔ زیادہ تر جگہوں پر پرامن پولنگ ہو رہی ہے۔ تاہم ضلع پلوامہ کے بیلو پولنگ اسٹیشن میں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں بی ایل او زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے بیلو علاقے میں آج بعد دوپہر نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان گرماہٹ دیکھنے کو اس وقت ملی جب کہ بی جے پی کے امیدوار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور انہوں نے نیشنل کانفرنس کے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کر دیا۔ پولنگ ایجنٹ پر حملہ نے ایک جھگڑے کی صورت اختیار کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس جھڑگے میں سبھی بولنگ ایجنٹ اس میں ایک دوسرے سے الجھ گئے۔ جب کہ بی جے پی امیدوار سے اس دوران مار پیٹ ہوئی۔