پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کرنے والے کے خلاف حکام کی جانب سے سخت کاروائی کرتے ہوئے مکینیکل بوٹ اور سات گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا۔ غیر قانونی کانکنی کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کی ایک ٹیم نے کاکا پورہ، ترال، لاسی پورہ اور کھریو پانپور سمیت متعدد علاقوں میں اچانک چھاپے مارے کارروائی انجام دی جس کے نتیجے میں ایک مکینیکل کشتی اور سات گاڑیوں کو غیر قانونی کانکنی کرتے ہوئے پایا گیا جن کو محمکہ کی جانب سے ضبط کرلیا گیا ہیں۔
محمکہ نے ریت اور بجری کی غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے چھاپے مار کارروائی انجام دی۔ محمکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کانکنی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اہلکار نے کہا غیر قانونی کانکنی ہمارے ماحول اور قدرتی وسائل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں قانون کے سخت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پائیدار سیاحت پر اسلامک یونیورسٹی میں قومی سیمنار کا اہتمام - SUSTAINABLE TOURISM
انہوں نے کہا غیر قانونی کانکنی میں ملوث افراد اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیا جائے گا۔