ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی بل کی بی جے پی حمایت کرے گی: بلونت سنگھ منکوٹیا - LIQUOR BAN BILL IN JK

رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا ننے شوپیان کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے شراب پر پابندی بل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی بل کی بی جے پی حمایت کرے گی: بلونت سنگھ منکوٹیا
جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی بل کی بی جے پی حمایت کرے گی: بلونت سنگھ منکوٹیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2025, 8:44 PM IST

شوپیان: بی جے پی کے سینئر رہنما اور چینٰنی جموں کے ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا، جو جنوبی کشمیر کے بی جے پی انچارج بھی ہیں، نے آج شوپیاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی ضلع صدر راجہ وسیم کی جانب سے منعقدہ ایک اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی بل کی بی جے پی حمایت کرے گی: بلونت سنگھ منکوٹیا (Etv Bharat)

اجلاس میں خطے میں بی جے پی کے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے اور بی جے پی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے پر گفتگو کی گئی۔ منکوٹیا نے پارٹی کارکنوں اور مقامی عوام پر زور دیا کہ وہ سرکاری منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔

اس کے علاوہ، ایک تعارفی نشست بھی منعقد کی گئی، جس میں جنوبی کشمیر میں بی جے پی کے توسیعی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منکوٹیا نے نچلی سطح پر عوامی رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور شوپیاں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنے خطاب میں، منکوٹیا نے جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی کے حوالے سے بی جے پی کے موقف کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد جماعت ہے جو کھل کر شراب بندی کی حمایت کر رہی ہے اور وہ ہر اُس بل کی حمایت کرے گی جو جموں و کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر کا شوپیاں کا دورہ، شجرکاری مہم میں شرکت - TREE PLANTATION DRIVE

مزید برآں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس (این سی) کی قیادت سے ان کے منشور میں کیے گئے وعدوں کے بارے میں سوال کریں اور جانیں کہ آیا ان میں سے کوئی بھی وعدہ اب تک پورا ہوا ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.