PM Modi Road Shows : گجرات:وزیراعظم کا دو دن میں تین روڈ شو - ETV BHARAT URDU
وزیراعظم مودی نے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی زبردست کامیابی کے بعد گجرات میں دو روز میں تین روڈ شوز کئے۔Prime Minister's three road shows in two days
وزیر اعظم نریندر مودی نے چار ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات، جنہیں 2024 کے عام انتخابات کا سیمی فائنل قرار دیا جارہا تھا، اس میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد اپنی آبائی ریاست گجرات کے پہلے دورے کے دوران، دو روزمیں تین روڈ شو کئے۔prime Minister's Three Road Shows
نریندر مودی نے آج اپنے دورے کے آخری دن دو روڈ شو کئے۔ آج کا پہلا روڈ شو گاندھی نگر میں ڈیفنس یونیورسٹی تک تقریباً 25 کلومیٹر کا تھا۔ اس دوران انہوں نے راستے میں گاڑی بھی بدلی۔
دوسرا روڈ شو شام کو اندرا برج سے سردار پٹیل اسٹیڈیم تک تقریباً 14 کلومیٹر کا تھا۔ تمام روڈ شو کے دوران سڑک کے کنارے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کئی مقامات پر وزیر اعظم نے گاڑی سے اتر کر لوگوں کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے پہلا روڈ شو کل ہوائی اڈے سے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کوبا میں واقع شری کملم تک ایک کھلی جیپ میں کیا تھا۔ تقریباً 10 کلومیٹر طویل اس روڈ شو کے دوران سڑک کے کنارے کئی منچ بنا کر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔
انہوں نے کل بی جے پی کے رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کے علاوہ گج گفجراترات پنچایت مہاسمیلن میں شرکت کی تھی۔ آج ڈیفنس یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کے بعد شام کو وہ سردار پٹیل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ پروگرام کے درمیان کھیل مہاکمبھ کا افتتاح اور کھیل سے متعلق پالیسی کو بھی لانچ کریں گے۔
وزیراعظم آج رات نئی دہلی لوٹیں گے۔ واضح رہے کہ گجرات میں اس سال بھی اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ وزیراعٖظم کی ریاست میں بی جے پی ڈھائی دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مسلسل حکومت کر رہی ہے۔ ان روڈ شوز کو آئندہ اسمبلی الیکشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔