حیدرآباد: تمل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اجیت کمار ایک معروف کار ریسر بھی ہیں۔ وہ دبئی کار ریسنگ مقابلے میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔ دبئی میں تیاری کے دوران اجیت کی کار بیریئر کی دیوار سے بری طرح ٹکرا گئی۔
آپ کو یہ جان کر تعجب ہو گا کہ حادثہ کے وقت کار کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
Ajith Kumar’s massive crash in practise, but he walks away unscathed.
— Ajithkumar Racing (@Akracingoffl) January 7, 2025
Another day in the office … that’s racing!#ajithkumarracing #ajithkumar pic.twitter.com/dH5rQb18z0
کار حادثے کی چونکا دینے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اجیت کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کا سپر اسٹار حادثے میں زخمی نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجیت کمار کی نئی کار ریسنگ کمپنی نو جنوری سے دبئی میں ہونے والے کار ریس ایونٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس کے بعد کمپنی یورپ کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی مختلف کار ریسنگ مقابلوں میں شرکت کرنے جا رہی ہے۔
‘‘That's racing ’’
— TRENDS AJITH (@TrendsAjith) January 7, 2025
These kind of things is unfortunate somehow it would happened it's all part of the racing.
Hope our dear #Ajithkumar sir is safe and our prayers are valuing him forever to be safe ❤️ https://t.co/FTD7TrnI25 pic.twitter.com/FwWoQIcp8M
دبئی کار ریسنگ مقابلہ پہلی کار ریسنگ سیریز ہے جس میں اجیت کی کمپنی کی ٹیم شرکت کرے گی۔ یہ سیریز نو سے 12 تاریخ تک دبئی میں ہوگی۔ اجیت کمار کی ٹیم نے پیر سے اس کے لیے ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ اس سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مقابلے کے حوالے سے اجیت کمار منگل کو دبئی میں کار ریسنگ کی مشق کر رہے تھے کہ اچانک کار بے قابو ہو کر بیریئر کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اس کی 15 سیکنڈ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اجیت کمار اس حادثے میں زخمی نہیں ہوئے ہیں۔ صرف کار کو نقصان پہنچا ہے۔ توقع ہے کہ 9 جنوری کو ہونے والی ریس سے قبل کار کو مکمل طور پر اوور ہال کیا جائے گا۔
جب اداکار اجیت کے منیجر سے اس واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، "دبئی میں اجیت کی ریسنگ کار کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر درست ہے، اجیت بغیر کسی زخم کے گاڑی سے باہر نکل آئے، وہ کل بھی اپنی پریکٹس جاری رکھیں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: