سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے لوگری پورہ کے دور دراز علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگری پورہ، تجر شریف کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی اور کیمپ سے استفادہ کیا۔ دراصل سی آر پی ایف کی جانب سے سوپور کے دور دراز علاقوں میں لگاتار میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو کافی فائدہ مل ہو رہا ہے۔ Free Medical Camp in Jammu and Kashmir
یہ بھی پڑھیں: Free medical camp in Tral ترال میں آیوش کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تشخیص کے ساتھ دوائیں بھی مفت فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے اچھے ڈاکٹرز کو بلایا گیا تھا، ہم مستقبل میں بھی امید کرتے ہیں کہ اس پسماندہ علاقے میں اس قسم کا طبی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے لوگری پورہ میں میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ طلبہ اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ حاصل کریں، مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔