ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں چوروں نے گاڑی چوری کر کے آگ لگا دی، عوام میں تشویش - THIEVES STOLE AN ALTO CAR

جموں وکشمیر کے ضلع منڈی میں چوروں نے ایک کار چوری کرنے کے بعد اسے جلا دیا۔

منڈی میں چوروں نے گاڑی چوری کر کے آگ لگا دی، عوام میں تشویش
منڈی میں چوروں نے گاڑی چوری کر کے آگ لگا دی، عوام میں تشویش (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 18 hours ago

منڈی میں چوروں نے گاڑی چوری کر کے آگ لگا دی، عوام میں تشویش (etv bharat)

منڈی (عرفان مغل): جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گزشتہ شب صبح قریب چار بجے سے پانج بجے کے درمیان علاقہ چکراڑا میں ایک گاڑی چوری ہو گئی۔ اس دوران چوروں نے نجی گاڑی کو چوری کرنے کے بعد آگ کے حوالے کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق چکراڑا کے رہنے والے ایک شخص نے چکراڑا دکانوں کے پاس اپنی گاڑی پارک کی تھی۔ چوروں نے گاڑی چوری کرنے کے بعد اُسے چند ہی میٹر کے فاصلے پر آگ لگا دی۔ اس واردات کے بعد چور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس معاملے کے حوالے سے مقامی افراد نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے علاقائی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دو افراد نے گاڑی چوری کی اور پھر اسے نذرِ آتش کر دیا، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چکراڑا میں یہ ایسا معاملہ پہلی مرتبہ معاملہ پیش آیا ہے۔ مذکورہ مقام پر روزانہ درجنوں گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں، جن میں ایک ورکشاپ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں جو باہر کھڑی رہتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد عوام نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی دیگر گاڑیاں بھی ایسے واقعات کا شکار ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: فرضی افسر بن کر خاتون کو لوٹنے والا شخص گرفتار

متاثرہ افراد اور مقامی آبادی نے پولیس سے فوری اور سخت کارروائی کی اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے معاملات کی روک تھام ہو سکے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.