سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ سے برف ہٹایا گیا تاہم روڈ پر برف باری سے پیدا شدہ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز معطل ہے۔ بتادیں کہ منگل کی شام بالائی علاقوں میں برف باری سے مغل روڈ پر پیر کی گلی اور پوشنا پونچھ کے درمیان درجںوں گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔ Snow Removal from Mughal Road
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ کو صاف کر دیا گیا ہے اور قریب 2 سو درماندہ مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر 50 مسافر گاڑیاں اور 30 مال بردار گاڑیاں در ماندہ ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم گذشتہ رات نو بجے آپریشن شروع کر دیا اور دو سو مسافروں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ روڈ کو صاف کر دیا گیا ہے تاہم پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل ہنوز معطل ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Snow Cleared on Sonamarg Road: سونمرگ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ تاہم بانہال اور چندر کوٹ کے درمیان خانہ بدوشوں کے ریوڑ رواں دواں ہیں جس نے ٹریفک کے نقل و حمل کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے۔
یو این آئی