ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس اور براون شوگر برآمد - DRUG PEDDLERS ARRESTED

اطلاع ملنے پر اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ مکان کی تلاشی لی۔

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس اور براون شوگر برآمد
اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس اور براون شوگر برآمد (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2025, 8:58 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے نشہ آور مادہ برآمد کیا۔ اننت ناگ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ مٹن کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ہلال احمد وانی ولد فاروق احمد وانی ساکنہ کرال گنڈ برہ مٹن منشیات کی فروخت میں ملوث ہے اور مذکورہ شخص نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں منشیات جمع کر رکھی ہیں۔ مذکورہ شخص کے خلاف مٹن تھانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اطلاع ملنے پر اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ مکان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے تقریباً 4 کلو گرام چرس پاؤڈر برآمد کیا گیا ۔ منسیات کو ضبط کرکے گھر کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک اور کاروائی کے دوران پولیس چوکی سنگم سے پولیس پارٹی نے تلکھن بجبہاڑہ کراسنگ کے قریب ناکے کی چیکنگ کے دوران دہلی کے رہنے والے صابر احمد شیخ ولد رونی کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 14 گرام براؤن شوگر برآمد کی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک کیس درج کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کر لی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.