گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی معروف درگاہ سلطان دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 620واں عرس شریف کا آغاز 24 مئی بروز جمعہ ہوا۔ اس موقع پر تاریخی محبوب شاہی گلشن میں نماز عصر اداکی گئی۔ اور محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع ڈاکٹر خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صندل مبارک کی کشتیاں اپنے سر پر اٹھا کر جلوس صندل کا آغاز کیا۔ جلوس صندل مارکیٹ مسجد سے ہوتے ہوئے گیارہ سیڑھی پہنچا۔ کرناٹک کے شہر گلبرگہ کو حضرت خواجہ بندہ نواز کی آخری آرام گاہ ہونے کی وجہ سے گلبرگہ شریف کہا جاتا ہے۔ آپ کو خواجہ دکن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ کے بھی عقیدت مند دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: