ETV Bharat / state

سنبھل مسجد معاملہ: ٹرائل کورٹ کی کاروائی پر الہ آباد ہائیکورٹ نے لگائی روک - SAMBHAL MOSQUE CASE

سنبھل مسجد معاملہ میں الہ آباد ہائیکورٹ نے آج اہم فیصلہ سناتے ہوئے چندوسی ٹرائل کورٹ میں جاری سماعت پر 25 فروری تک روک لگادی۔

سنبھل مسجد معاملہ: ٹرائل کورٹ کی کاروائی پر الہ آباد ہائیکورٹ نے لگائی روک
سنبھل مسجد معاملہ: ٹرائل کورٹ کی کاروائی پر الہ آباد ہائیکورٹ نے لگائی روک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2025, 4:33 PM IST

حیدرآباد : الہ آباد ہائی کورٹ نے آج چندوسی ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ایک مقدمہ کی کارروائی پر 25 فروری تک روک لگا دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنبھل میں شاہی جامع مسجد مبینہ طور پر ایک ہندو مندر کے مقام پر بتائی گئی تھی۔ الہ آباد ہائیکورٹ میں سنبھل شاہی جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی سول نظر ثانی کی درخواست کے بعد جسٹس روہت رنجن اگروال کی بنچ نے یہ حکم دیا۔

مسجد کمیٹی نے درخواست میں 19 نومبر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ کمشنر کو مسجد کا سروے کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق حکم کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے یونین آف انڈیا، یو پی حکومت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، ضلع مجسٹریٹ اور مقدمہ کے تمام مدعیان کو اس معاملہ میں اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 25 فروری کو مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سنبھل شاہی جامع مسجد کیس: سروے رپورٹ جمع کرانے کے بعد آج پہلی سماعت - SAMBHAL JAMA MASJID CASE

قبل ازیں سول جج (سینئر ڈویژن) آدتیہ سنگھ نے آٹھ مدعیان، بشمول مہنت رشی راج گری کی جانب سے دائر کی گئی ایک عرضی پر مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ سروے کے دوران مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران فائرنگ میں 5 مسلم نوجوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہندو فریق نے مسجد کے مقام پر مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.