بنگلورو: ایڈووکیٹ شلپا نے ریوانا کے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پراجول ریوانا جس طرح گزشتہ کئی برسوں سے خواتین پر جنسی زیادتی کا ارتکاب کرتا رہا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی حرکتیں اس کے خاندان اور سیاسی ساتھیوں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتی تھیں۔ شلپا نے سماجی اور سیاسی شخصیات کے ایک ممکنہ نیٹ ورک کے متعلق بات کی جو اسے قانونی نتائج سے بچا رہا ہوگا۔
ایڈووکیٹ شلپا نے مزید زور دے کر کہا کہ سیاسی شخصیات جن پر جنسی زیادتی کے کیسز چل رہے ہیں، جیسے یدیورپا، پرجول ریوانا، اور ایچ ڈی ریونا کو سیاسی سازشوں کا بہانہ بتا کر انصاف سے بچنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لڑکیاں اور خواتین جنسی تشدد کا حتمی شکار ہیں اور اس کے لیے فوری انصاف ضروری ہے۔