ETV Bharat / state

دہلی کے زید پور میں اسپتال میں گھس کر ڈاکٹر کا قتل، ڈریسنگ کروانے کے بہانے آئے تھے دو حملہ آور - DOCTOR SHOT DEAD IN HOSPITAL - DOCTOR SHOT DEAD IN HOSPITAL

دہلی کے زید پور میں دن دہاڑے اسپتال میں گھس کر ایک ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم مریض بن کر کر اسپتال آئے اور ڈاکٹر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی جس کے بعد ان کے کیبن میں گھس کر گولی مار دی۔

دہلی میں ڈاکٹر کا قتل
دہلی میں ڈاکٹر کا قتل (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 9:41 AM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں اسپتال میں داخل ہو کر ڈاکٹر کو قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پورا معاملہ کالندی کنج تھانہ علاقہ کے زید پور کا ہے جہاں نیما ہسپتال کے اندر ایک ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ملزمین کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اسپتال کے عملے کے مطابق دو افراد زخمی حالت میں اسپتال پہنچے تھے، انہوں نے مرہم پٹی کے بعد ڈاکٹر سے ملنے کی بات کہی۔ ان لوگوں نے ڈاکٹر کے کیبن میں گھستے ہی گولی مار دی۔

یہ سنسنی خیز واردات دہلی کے کالندی کنج تھانہ علاقے کے زید پور میں آج صبح اس وقت پیش آئی جب ڈاکٹر اسپتال کے اندر موجود تھے۔ ملزمان نے نیما اسپتال میں گھس کر ڈاکٹر کو قتل کردیا۔ فی الحال، پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کو اسکین کر رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق دو لڑکے ہسپتال پہنچے تھے اور اس دوران انہوں نے ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس معاملے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

جولائی کے اوائل میں ایک نوجوان نے جی ٹی بی ہسپتال کے ایک وارڈ میں ڈاکٹروں اور اس کے رشتہ داروں کے سامنے ایک نوجوان نے ایک 32 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کو پیٹ سے متعلق شکایات تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نہ دینے پر دکاندار کا قتل، انکاؤنٹر میں گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.